Thursday, 21 November 2024

Morning, Evening Zikr - Nov22,'24

 





بِسمِ اللہِ الرَحمٰنِ الرَحِیم


صبح شام کے کچھ مسنون ازکار (فجر اور مغرب کی نماز کے بعد)


١- اَللٰھُمَ اَجِرنی مِنَ النَار (یا اللہ مجھے آگ سے پناہ دے) - آگ سے مراد جہنم - روزانہ سات دفعہ - اگر کوئی مغرب کی نماز کے بعد یہ پڑھے اور فجر سے پہلے فوت ہو جائے تو وہ دوزخ سے بچ کر جنت میں جائے گا اور اسی طرح اگر کوئی فجر کے بعد پڑھے اور مغرب سے پہلے فوت  ہو جائے تو وہ دوزخ سے بچ جائے گا - لیکن پانچ وقت نماز پڑھیں - اگر فجر کے وقت نہ پڑھ سکے تو صبح جب یاد  آئے پڑھ لیں


٢- حَسبِیَ اللہُ لا اِلٰہَ اِلا ھُوَ عَلیہِ تَوَکَلتُ وَھُوَ رَبُ العَرشِ الّظِیم (سورہ التوبہ کی آخری آیت کا حصہ) - روزانہ صبح شام سات دفعہ - جو یہ پڑھتا ہے تو اللہ تعالٰی اس کی تمام فکر و مشکلات کیلئے کافی ہو جاتا ہے


٣- بِسمِ اللہِ الَذِی لَا یَضُرُ مَعَ اسمِہِ شَیءُ فِی الاَرضِ وَلَا فِی السَمَاءِ وَھُوَالسَمِیعُ العَلِیم - روزانہ صبح شام تین دفعہ - کسی بھی نقصان سے محفوظ ہونے کیلئے مسنون دعا


مردوں کیلئے ہر نماز باجماعت پڑھنا فرض ہے۔ اگر مسجد میں نہیں پڑھ سکے تو کہیں اور جگہ آفس وغیرہ میں باجماعت پڑھ لیں- مجبوری کی صورت میں کم ازکم اکیلے ہی پڑھ لیں



رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ


آمین

No comments:

Post a Comment