Thursday, 8 October 2026

Coping With Loss - Oct'26


 WHAT LOSS BRINGS AND HOW YOU CAN COPE WITH IT - IN BRIEF

The worst stress for your immune system is loss. This can include divorce or the loss of a loved one. This is the greatest stress someone can go through. It shocks the entire system. It significantly decreases the white blood cells to the point where you become very susceptible to getting an infection.
This type of extreme immune stress could lead to certain health issues, including:
• Autoimmune diseases
• Chronic fatigue syndrome (CFS)
• The activation of viruses
Ways to protect your immunes system:
• Change your environment (it should be supportive and therapeutic)
• Stop watching the news
• Be around supportive friends and family members
• Stay in motion and be active
• Listen to music
• Do keto and intermittent fasting (be careful if you are thin)
• Keep creating in your life
Dr. Eric Berg, DC, not MD; information only

Stop Hunting Birds (Pakistan) - Oct'26

 

Stop Hunting Birds (Pakistan) - Oct'26
یہ پڑے ہیں ہمارے مہمان پرندے…
جو ہزاروں میل کا سفر طے کرکے ہر سال صرف چند ماہ کے لیے ہماری جھیلوں اور Wetlands کو اپنی موجودگی سے آباد کرنے آتے ہیں۔ یہ ہمارے موسموں کے مسافر، قدرت کے حسین تحفے اور ہمارے ماحولیاتی نظام کا اہم حصہ ہیں۔
مگر افسوس!
جن جھیلوں پر انہیں سکون، خوراک اور محفوظ پناہ ملنی چاہیے، وہی جگہیں آج ان کے لیے موت کا میدان بن گئی ہیں۔ ہم نے شکار کو کھیل، تفریح اور شوق کا نام دے کر ان بے زبان مہمانوں کے خون سے اپنی زمین رنگ دی ہے۔
ایک پرندہ صرف ایک پرندہ نہیں ہوتا۔
وہ قدرتی توازن کی ایک کڑی ہے، ہماری Wetlands کی زندگی کا حصہ ہے، اور آنے والی نسلوں کی قدرتی میراث ہے۔
آج ہم نے چند پرندے مار دیے،
کل شاید ہماری جھیلیں خاموش ہو جائیں۔
پھر نہ آسمان پر ان کے غول دکھائی دیں گے، نہ صبح کے وقت ان کی آوازیں سنائی دیں گی۔
شکار کی اصل بہادری کسی بے زبان مخلوق کو مارنے میں نہیں،
بلکہ اسے جینے دینے میں ہے۔
آئیے ان مہمان پرندوں کو مہمان ہی رہنے دیں۔
کیونکہ جس دن ہماری جھیلوں سے پرندے رخصت ہو گئے، اُس دن صرف پرندے نہیں جائیں گے—قدرت کا ایک پورا رنگ ہم سے چھن جائے گا۔