بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
شبِ قدر کی تلاش - ٢٣ رمضان المبارک کی رات - دوسری طاق رات
٢٣ ویں رمضان کی رات آگئی - سوال یہ ہے کہ طاق رات کو کیا عبادت کی جائے اور کتنی عبادت ؟ ہر مسلمان اپنے حساب سے عبادت کرے کیونکہ یہ فرض عبادت نہیں ہے - لیکن ہمیں کوشش یہی کرنی ہے کہ یہ وقت ضائع نہ کریں - اس میں کچھ مندرجہ زیل عبادات اہم ہیں علماء کے نزدیک :
- قرآن شریف کے کچھ حصے کی تلاوت کی جائے - چاہے ایک پورا پارہ پڑھ لیں یا کچھ رکوع یا کم از کم سورہِ یٰسین کی تلاوت کرلی جائے جو کہ قرآن کا دل ہے -
- درود ابراہیمی کا ورد کر لیا جائے - سو بار بھی کر سکتے ہیں یا ٣٣ بار یا جتنا ممکن ہو - اور بھی بہت سے کلمات ہیں اس کے علاوہ
- صلوہ التسبیح پڑھنا بھی بہت اجر کا باعث ہے جس میں تیسرے کلمے کے کلمات ہیں - طریقے کیلئے نیچے لنک دیکھیں یا کسی بزرگ سے پوچھ لیں :