Saturday, 2 December 2023

اسرائیل کے حملے اور مغربی ممالک - Dec01,'23

 

اسرائیل کے حملے اور مغربی ممالک

پچھلے مہینے، اسرائیل کے بڑھتے ہوئے حملوں پر جن مغربی ممالک کے حکمرانوں یا سیاستدانوں نے اسرائیل کے خلاف آواز بلند کی اور غزہ پر حملے کو روکنے کا مطالبہ کیا (Ceasefire) ، ان میں یہ نام نمایاں ہیں :

1- آئیرلینڈ - Ireland
2- کینیڈا - Canada
3- فرانس - France
4- اسپین - Spain

اس کے علاوہ دوسرے مغربی ممالک بھی ہوسکتے ہیں ۔ اگر آپ کو علم ہے تو بتائیں ۔

یہ یاد رہے کہ دنیا بھر کے عوام ، چاہے وہ کسی مشرقی یا مغربی ملک سے تعلق رکھتے ہوں ، انھوں نے مستقل مظاہرے کئے ۔ امریکہ کی یونیورسٹیوں میں انگریز طالب علموں نے بھی اسرائیل کے خلاف ظاہرے کئے ۔

لیکن مغربی ممالک کے حکمرانوں یا سیاستدانوں کا اس طرح احتجاج کرنا قابل ستائش ہے کیونکہ یہودی صیہونی لابی ( Zionists) بہت باقوت ہے اور تمام مغربی دنیا کی حکومتیں اس کے زیر تسلط ہے ۔ ہم پاکستانی مسلمان ویسے تو مغرب کو بہت برا کہتے رہتے ہیں لیکن ان کے اچھے اقدام سراہنے میں نہایت کنجوس ہیں ۔ اچھے برے لوگ ہر جگہ ہیں ۔ ہمیں اپنی خامیوں پر بھی توجہ دینی چاہئیے ۔

موجودہ صورتحال یہ ہے کہ سات دن کی جنگ بندی کے بعد اسرائیل نے غزہ پر جمعہ کے دن بتاریخ پہلی دسمبر ، پھر سے ہوائی حملے کرنے شروع کر دئے - الجزیرہ نیوز چینل کے مطابق مزید 178 فلسطینی شہید ہو گئے ۔

اللہ کرے دنیا بھر میں امن قائم ہو اور ظالموں کو عبرت ناک شکست ہو - آمین ۔

- SRA (2nd December, 2023).

No comments:

Post a Comment