Tuesday, 20 February 2024

زندگی کام سے ہے - Life is due to work - Feb20,'24

 

زندگی کام سے ہے

زندگی کام سے ہے ۔اور کام سے زندگی ہے ۔ کام چھوٹا ہو یا بڑا ، اسے اچھے طریقے سے کرنے والا مطمئن رہتا ہے ۔

انسان چاہے ایک بہت امیر جاگیردار ہو یا اسے چار گھروں سے کرایہ آتا ہو ۔ اگر وہ کام نہ کرے تو ناکارہ ہو جاتا ہے ۔

امیر جاگیردار اگر اپنے ملازموں سے کام کروائے اور خود بھی کاشتکاری کے کاموں میں حصہ لینے کے علاوہ مختلف تکنیکی چیزوں میں مہارت اپنائے تو وہ کارآمد جاتا ہے ۔

اسی طرح ایک شخص اپنی زائد رقم سے ایک آفس کھول کر دوسروں کو ملازمت کا موقع فراہم کرنے کے علاوہ خود بھی مصروف ہو جاتا ہے ۔

ایک گھریلو خاتون یعنی

housewife

کا گھر کو اچھے طریقے سے سنبھالنا اس کے شوہر اور بچوں کے مختلف شعبوں میں کامیابی کا پیش خیمہ بنتا ہے ۔ بظاہر ایسی خاتون اپنے کام کی ماہانہ تنخواہ نہیں لیتی لیکن اگر شوہر خیال رکھنے والا ہو تو وہ بھی مطمئن رہتی ہے ۔ شوہر اور بچوں کو بھی گھر کے کاموں میں اس خاتون کا ہاتھ بٹانا چاہئیے تاکہ اس نیک خاتون پر ضرورت سے زیادہ بوجھ نہ پڑے ۔ یہ ہمارا خوبصورت دین بھی سکھاتا ہے ۔

ایک اور شخص کی بات کرتے ہیں جو کوئی کام نہیں کرتا اور اپنے گھر کے باہر کھڑا ہو کر آنے جانے والوں کو تاکتا رہتا ہے ۔ اسے اگر وقت کی اہمیت کا اندازہ ہو تو وہ کوئی ہنر سیکھنے کی کوشش کرے ۔ اچھی کتابیں پڑھے جس سے اس کے علم میں اضافہ ہو ۔ اور کچھ نہیں تو گھر کے اندر مختلف کاموں میں ہاتھ بٹائے ۔

!کام سے ہی انسان کی عزت ہے ۔ کوئی کام چھوٹا نہیں ہوتا

- S Roman Ahsan (20th Feb, 2024).

No comments:

Post a Comment