Thursday, 11 April 2024

ظہورِ مہدی ، فتنہ دجال اور ہماری تیاری - Apr11,'24

 


ظہورِ مہدی ، فتنہ دجال اور ہماری تیاری 

دنیا ظلم سے بھر چکی ہے جیسا کہ حدیث شریف میں خبردار کیا گیا ہے ۔۔ عام مسلمان بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں ۔  اسرائیل کے خلاف جہاد بھی کرنا چاہتے ہیں ۔ لیکن مسلم حکمران بے غیرت ہیں ۔ فوج انھی کی ہے جو کچھ کرسکتی ہے ۔ ہمیں اصل میں اب آل رسول میں سے امام مہدی کا انتظار ہے ۔ وہی پوری دنیا میں عدل قائم کریں گے اور وہی جہاد کریں گے اب ۔ بہت سی نشانیاں  پوری ہو چکی ہیں ان کے آنے کی ۔ وقت قریب ہے لیکن عین وقت کا صرف اللہ تعالیٰ جانتا ہے - - -



ہم مسلمانوں کو دجال کے فتنے سے بچنے کی تیاری کرنی ہے ۔ آجکل بہت سے وڈیو ملیں گے یوٹیوب پر جس میں ہر طرح کے کچے پکے زہن والے اپنی اپنی رائے دے رہے ہیں اس موضوع پر ۔ کوشش کریں کے اچھے روائیتی اور سینیئر علماء کو سنیں ۔ یعنی چالیس یا پچاس سال کے اوپر عمر ہو جن کی - صرف علم کافی نہیں ہوتا - علم کے ساتھ عمر اور تجربہ بہت کچھ سکھاتا ہے ۔ ایسی بات نہیں ہے کہ سارے علماء ہی غلط ہیں ۔ ڈاکٹر اسرار مرحوم کے وڈیو لیکچر دیکھیں اگرچہ بے شک کسی کو ان سے مسلک کا اختلاف ہو ۔ ڈاکٹر اسرار کی یہودیوں کی سازش پر گہری نظر تھی ۔ ان کے علاوہ بھی دوسرے ممتاز علماء ہیں ۔ 


یمن کے مجاہدوں نے کچھ غیرت ایمانی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ لیکن اصل معرکے امام مہدی کے ظہور کے بعد ہی رونما ہوں جن میں مسلمان فتوحات حاصل کر سکیں گے ۔ ہمارا فی الحال کام یہ ہے کہ فلسطینیوں کو مختلف زرائع سے امداد پہنچائیں ۔ اس سلسلے میں الخدمت فاونڈیشن ایک مستند ادارہ ہے جسے کے ساتھ ہم تعاون کر سکتے ہیں ۔ اور اس کے علاوہ بھی دوسرے ادارے ہیں پاکستان میں ۔


آخر میں یہ کہ اپنے ارد گرد کے قریبی گھر والے اور اس کے علاوہ آپ کے علاقے میں جو غریب لوگ ہیں ، ان کا خیال رکھیں ۔ فرض عبادات اہم ہیں لیکن یہ بھی درست ہے کہ زندگی میں کئی دفعہ ہوتا ہے کہ حقوق العباد کے تقاضوں کے تحت اور وقت کی قلت کے پیش نظر پہلے انسانیت کی خدمت کرنی پڑتی ہے ۔ ان سب میں توازن قائم کرنا پڑتا ہے ۔ 

اللہ تعالٰی ہم سب کو نیک ہدایت دے اور انتشار سے بچائے - آمین

- سید رومان احسان

- April 11, 2024

No comments:

Post a Comment