Monday, 29 December 2025

Quaid-e-Azam - An interesting account - Dec.'25


QUAID-E-AZAM - AN INTERESTING ACCOUNT

 قائداعظم سفرِ ریل کے دوران اپنے لیے دو برتھیں مخصوص کرایا کرتے تھے۔

ایک مرتبہ کسی نے ان سے وجہ دریافت کی تو جواب میں انھوں نے یہ واقعہ سنایا ’’میں پہلے ایک ہی برتھ مخصوص کراتا تھا۔ایک دفعہ کا ذکر ہے، میں لکھنٔو سے بمبئی جا رہا تھا۔
کسی چھوٹے سے اسٹیشن پر ریل رکی تو ایک اینگلو انڈین لڑکی میرے ڈبے میں آکر دوسری برتھ پر بیٹھ گئی۔
چونکہ میں نے ایک ہی برتھ مخصوص کرائی تھی، اس لیے خاموش رہا
ریل نے رفتار پکڑی تو اچانک وہ لڑکی بولی ’’تمھارے پاس جو کچھ ہے فوراً میرے حوالے کردو، ورنہ میں ابھی زنجیر کھینچ کر لوگوں سے کہوں گی کہ یہ شخص میرے ساتھ زبردستی کرنا چاہتا ہے۔‘‘
میں نے کاغذات سے سر ہی نہیں اٹھایا۔اُس نے پھر اپنی بات دہرائی۔ میں پھر خاموش رہا۔
آخر تنگ آ کر اُس نے مجھے جھنجھوڑا تو میں نے سر اٹھایا اور اشارے سے کہا ’’میں بہرہ ہوں، مجھے کچھ سنائی نہیں دیتا۔
جو کچھ کہنا ہے، لکھ کر دو۔‘‘اُس نے اپنا مدعا کاغذ پر لکھ کر میرے حوالے کر دیا۔
میں نے فوراً زنجیر کھینچ دی اور اسے مع تحریر ریلوے حکام کے حوالے کردیا۔
اس دن کے بعد سے میں ہمیشہ دو برتھیں مخصوص کراتا ہوں۔‘‘😀

ایک بار قائد اعظم محمد علی جناح سکول و کالج کے طلبا سے خطاب کر رہے تھے
ایک ہندو لڑکے نے کهڑے ہو کر آپ سے کہا کہ آپ ہندوستان کا بٹوارہ کر کے ہمیں کیوں تقسیم کرنا چاہتے ہیں
آپ میں اور ہم میں کیا فرق ہے ؟
آپ کچھ دیر تو خاموش رہے , تو سٹوڈنٹس نے آپ پر جملے کسنے شروع کر دئیے ,
کچھ نے کہا کہ آپ کے پاس اس کا جواب نہیں , اور پهر ہر طرف سے ہندو لڑکوں کی ہوٹنگ اور قہقہوں کی آوازیں سنائی دے رہیں تھیں
قائد اعظم نے ایک پانی کا گلاس منگوایا , آپ نے تهوڑا سا پانی پیا پهر اسکو میز پر رکھ دیا ,
آپ نے ایک ہندو لڑکے کو بلایا اور اسے باقی بچا ہوا پانی پینے کو کہا , تو ہندو لڑکے نے وہ پانی پینے سے انکار کر دیا ,
پهر آپ نے ایک مسلمان لڑکے کو بلایا , آپ نے وہی بچا ہوا پانی اس مسلم لڑکے کو دیا ,
تو وہ فوراً قائد اعظم کا جوٹها پانی پی گیا
آپ پهر سب طلباء سے مخاطب ہوئے اور فرمایا , یہ فرق ہے آپ میں اور ہم میں ہر طرف سناٹا چھا گیا۔
کیونکہ سب کے سامنے فرق واضح ہو چکا تها
محمد علی جناح نے کبهی کسی کو گالی نہ دی اور نہ کبهی آپ نے بداخلاقی کی
آپ اپنی بات اس قدر ٹهوس دلائل سے پیش کرتے تهے
کہ بڑے بڑے منہ میں انگلیاں دبا لیتے اور آپ کے سامنے لاجواب ہو جاتے
قائد اعظم سے لوگوں کی محبت کا یہ عالم تھا
کہ اگر کوئی آپ سے ہاتھ ملا لیتا تو وہ خوشی سے پھولا نہ سماتا , اور سارا دن لوگوں کو بتاتا پهرتا کہ آج میں نے قائد اعظم سے ہاتھ ملایا ہے
قائد اعظم محمد علی جناح اتنی مخالفت کے باوجود ایک دن کے لیے بھی جیل نہیں گئے۔
اور کبھی بھی ایسے الفاظ اپنے منہ سے نہیں نکالے
جن کے بعد یہ کہنا پڑے کہ میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں۔

Thursday, 25 December 2025

Quaid's Birth Anniversary - Dec.25,'25

QUAID-E-AZAM'S BIRTH ANNIVERSARY - 25th Dec

 "Pakistan is proud of her youth, particularly the students who have always been in the forefront in the hour of trail and need. You are the nation-builders of tomorrow and you must fully equip yourself by discipline, education and training for the arduous task lying ahead of you. You should realize the magnitude of your responsibility and be ready to bear it".

(Address to a deputation of the committee of Action of the Punjab Muslim Student Federation Lahore, 31 October 1947).

Sunday, 21 December 2025

SEHAT - Dec12,'25

صحت

 صحت ایک انمول خزانہ ہے ۔ سوری، میرا مطلب ہے کہ صحت ایک انمول چیز ہے ۔ اوہ ، پھر غلط ہو گیا ۔ اچھا ، آپ کی صحت انمول ہے ، اسلئے اپنا خیال رکھیں ۔ نوجوانی میں اکثر لوگ صحت کے معاملے میں لاپرواہ ہوتے ہیں، بلکہ بڑی عمر والے بھی ۔ اس کا نتیجہ برا ہوتا ہے ۔ ایک چھوٹی سی مثال کہ دن بھر میں موسم کے حساب سے کم پانی پینا ۔ الٹا پلٹا کھانا ، بے وقت کھانا ، نیند پوری نہ لینا ۔ موبائل پر لگے رہنا ۔ توازن بہت ضروری ہے ، یعنی اعتدال ۔

جو شخص اپنی صحت کا خیال نہیں رکھتا وہ اپنے قریبی لوگ جو گھر میں ہوں ، ان کا خیال بھی نہیں رکھ سکتا ۔ اسلئے اس حوالے سے محتاط ہو جائیں ۔ اللہ ہمیں اپنے حفظ و امان میں رکھے اور دنیا میں ظالموں کو نیک ہدایت دے ورنہ ان کو برباد کرے - آمین ثمہ آمین ۔

- SRA - 21 December, 2025