ثقافت کو فروغ دیں، جانی نقصان اور تباہی کو نہیں! یہ ملک واقعی کمال ہے! تعلیم پہلے ہی سانسیں گن رہی ہے، مگر ہم نے سوچا کیوں نہ ایک اور تہوار ڈال کر اسے مکمل آرام دے دیا جائے۔ بسنت پر پچیس سال پرانی پابندی اب یادوں کا حصہ بن گئی ہے۔ وہ جانیں، وہ بجلی کے نظام، وہ حادثے سب شاید پرانی فائلوں میں دب گئے۔
اب خوشی دگنی ہے کیونکہ بسنت کے ساتھ ہفتہ اتوار بھی شامل ہیں۔ یعنی چار دن کی چھٹیاں۔ پڑھائی ویسے ہی مشکل لگتی تھی، اب کم از کم تسلسل کا جھنجھٹ بھی ختم۔
کہا جا رہا ہے کہ بسنت سے معیشت چلے گی۔ پتنگ بکے گی، ڈور بکے گی، بازار گرم ہوگا۔ حقیقت یہ ہے کہ اس پر کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں مگر یہ خرچ پیداواری نہیں ہوتا۔ یہ پیسہ نہ نئی صنعت بناتا ہے، نہ مستقل روزگار پیدا کرتا ہے، نہ معیشت کو آگے لے جاتا ہے۔ چند دن کی خرید و فروخت ہوتی ہے، پھر سب کچھ ویسے کا ویسا۔ معیشت مضبوط تب ہوتی ہے جب سرمایہ تعلیم، ہنر اور کاروبار میں لگے، نہ کہ ڈور اڑانے میں۔
اصل مسئلہ شاید اس سے بھی گہرا ہے۔ ہماری قوم اسراف کی بیماری میں مبتلا ہے۔ کھلے خرچے، شاہ خرچیاں اور وقتی نمائش۔ دوسری طرف یہ حالت ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ بھوکے ہیں، نوکریاں نہیں، روزگار کے مواقع ختم ہو رہے ہیں۔ ایک طرف چند دن کی تفریح پر کروڑوں اربوں، اور دوسری طرف دو وقت کی روٹی کے لیے جدوجہد۔
اور یہ سب ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب مسلم امہ شدید بحران سے گزر رہی ہے۔ ف- ل- س- ط - ی-ن -ی تاریخ کے بدترین حالات میں ہیں، روزانہ جانیں جا رہی ہیں، گھر مٹ رہے ہیں۔ اور ہم ایک غیر پیداواری اور ماضی میں جان لیوا ثابت ہونے والے تہوار پر جشن منا رہے ہیں۔ سوال یہ نہیں کہ خوشی منانا غلط ہے، سوال یہ ہے کہ ترجیحات کہاں کھڑی ہیں۔
یہ سب دیکھ کر رومن یاد آتے ہیں ۔ جب وہ روٹی اور مقصدیت کم اور تماشے زیادہ دیتے تھے -
ہم نے بھی قوم کی حیثیت سے شاید وہی ماڈل اپنا لیا ہے۔ معیشت، تعلیم، روزگار، صحت اور امت کا درد بعد میں۔ پہلے پتنگ، ڈور اور رنگین آسمان۔
براہِ کرم اس بات کو دوبارہ پڑھیں اور جذبات یا مذہب کو درمیان میں لائے بغیر صرف دلائل اور حقائق پر جواب دیں۔ بات بالکل سادہ ہے۔
اگر صرف ایک انسان بھی اس وجہ سے مر جائے یا شدید زخمی ہو جائے تو یہی اس تقریب کو ہمیشہ کے لیے روکنے کے لیے کافی ہے۔ اگر بسنت منانی ہے تو کم از کم شہری اور رہائشی علاقوں میں پتنگ بازی کے بغیر منائی جائے۔
یہ صرف قانون یا انتظامیہ کا مسئلہ نہیں، یہ اجتماعی اخلاقیات اور اجتماعی ضمیر کا معاملہ ہے جو بدقسمتی سے کہیں گم ہو چکا ہے۔ ماضی میں سینکڑوں بلکہ ہزاروں لوگ اس وجہ سے جاں بحق ہو چکے ہیں یا عمر بھر کے لیے معذور ہوئے ہیں، اور میں یہاں مالی نقصانات یا املاک کے ضیاع کی بات بھی نہیں کر رہا۔
کیا یہ سب کافی نہیں؟
آخر کتنی مزید جانیں جائیں، کتنے مزید لوگ معذور ہوں، تب جا کر ہم رکیں گے؟
آخر میں ایک سادہ سا سوال۔ ہماری ترجیحات، غیرت، وقار، ایمان اور یکجہتی کہاں کھو گئی؟
ان سب کی فیملیز کو جواب ضرور دیں اور بسنت منانے کی ترغیب بھی دیں
Few of the Basant Fatalities (2004)
1. Asif Ali, 19 – Fatally electrocuted chasing kite in Faisal Town, Lahore (16 Feb 2004)
2. Chand, 30 (rickshaw driver) – Electrocution, Shalamar, Lahore (16 Feb 2004)
3. Arslan, 10 – Electrocuted, Sherakot, Lahore (16 Feb 2004)
4. Ishfaq Ahmad, 22 – Electrocution, Green Town, Lahore (16 Feb 2004)
5. Shabbir Ahmad – Road accident while chasing kite, near Lorry Adda, Lahore (16 Feb 2004)
6. Shan, 9 – Hit by van while chasing kite, Multan Road, Lahore (16 Feb 2004)
7. Sharif, 18 – Fell from rooftop, Gowalmandi, Lahore (16 Feb 2004)
8. Mustafa Ahmad, 15 – Fell from rooftop, Gujjarpura, Lahore (16 Feb 2004)
9. Rizwan, 8 – Fell from rooftop, New Muslim Town, Lahore (16 Feb 2004)
---
Lahore Basant Fatalities (2007)
10. Umer Farooq, 11 – Throat slashed by kite string, Gulshan-i-Ravi, Lahore (25 Feb 2007)
11. Haider Ali – Killed by stray bullet, New Samanabad, Lahore (25 Feb 2007)
12. Hassan Nadeem, 8 – Stray bullet wound, Mozang, Lahore (25 Feb 2007)
13. Danish, 13 – Fell from rooftop, Baghbanpura, Lahore (25 Feb 2007)
14. Maryam, 8 – Stray bullet, Garden Town, Lahore (25 Feb 2007)
15. Naheed Taranum, 50 – Fell from rooftop, Rang Mahal, Lahore (25 Feb 2007)
16. Shareef, 14 – Fell from rooftop, Shafiqabad, Lahore (25 Feb 2007)
17. Imran, 20 – Run over chasing kite, Defence Road, Lahore (25 Feb 2007)
18. Saif, 8 – Killed attempting to retrieve kite, Faisal Town, Lahore (25 Feb 2007)
---
Rawalpindi Basant Fatalities and Injuries (2023)
19. Akram Afzal, 20 – Stray bullet death, Ratta Amral, Rawalpindi (Feb 2023)
20. Wani, 7 – Stray bullet death, Mohanpura, Rawalpindi (Feb 2023)
21. Kamal Ali, 14 – Electrocution, Fazalabad, Rawalpindi (Feb 2023)
22. Arham Fazal, 20 – Killed by bullet, Thana Airport area, Rawalpindi (Basant)
---
Rawalpindi Basant Death and Injury Report (2024)
23. Unidentified Man (65) – Fatal fall from rooftop while kite flying, Rawalpindi (24 Feb 2024)
24. At least 35 others injured – Multiple injuries from stray bullets, kite strings and falls, Rawalpindi (24 Feb 2024)
---
Other Historic Rawalpindi Basant Cases
25. Mohammad Usman, 12 – Electrocuted while catching kite, Dhoke Kala Khan, Rawalpindi (Feb 2021)
26. Unspecified number of injured individuals (2021) – 165 injured from stray bullets and kite strings in Rawalpindi (2021 Basant)
