غزوہ بدر ، جذبۂ ایمانی اور قبلہ اوّل
17 Ramzan -
جذبۂ ایمانی میں بڑی طاقت ہوتی ہے۔ جب یہ بیدار ہو جائے تو ۳۱۳ بھی ہزار پر بھاری پڑھ جاتے ہیں (جیسا کہ غزوہ بدر میں ہوا) ۔ اور نہ ہو تو اربوں مسلمان مِل کر بھی اپنے قبلہ اوّل کو نہیں بچا پاتے ہیں۔
ہر رمضان مقدس مسجد میں خون سے ہولی کھيلی جاتی ہے، نمازیوں کو پیٹا جاتا ہے، عورتوں کو ہراساں کیا جاتا ہے اور ہم خاموش تماشائی بن کر صرف اللہ کی مدد کا انتظار کرتے رہ جاتے ہیں۔
آج مسجد امير ترين مسلمان مُلکوں کے ہوتے ہوئے بھی اُن ۳۱۳ کی منتظر ہے جنہوں نے آج ہی کے دن (17 رمضان) حق کا علم بلند کیا تھا۔ اللہ ہم سب کو بھی خوابِ غفلت سے جگا کر اُن مجاہدوں سے سبق حاصل کرنے والا بنائے اور القدس کی حفاظت فرمائے۔
No comments:
Post a Comment