Thursday, 12 October 2023

All Hopes - تمام امیدیں - Oct12,'23

تمام امیدیں

  پاکستان میں موجودہ سیاسی اور معاشی (خاص طور پر سیاسی) حالات کے پیش نظر بہت سے لوگ بالکل ناامید ہو گئے ۔ اس کی ایک بنیادی وجہ ہے ۔ ایسے لوگوں نے اپنی تمام امیدیں کسی سیاسی جماعت یا سیاسی رہنما سے لگائی ہوئی تھیں ۔

ہر کسی کی اپنی سوچ ہے اور اس پر بلاوجہ تنقید کرنا شائد سمجھداری کا تقاضا نہیں ۔ کسی رہنما یا لیڈر میں ایسی خصوصیات کا یکجا ہونا جو دوسروں میں نہ ہوں ، اسے ممتاز کر دیتا ہے ۔ لیکن ، بحیثیت مسلمان ہمیں اپنی "تمام امیدیں" صرف اللہ کی زات سے منسوب کرنی چاہئیں کیونکہ وہ بہترین کارساز ہے ۔ صرف یہ گذارش ہے کہ اللہ تعالیٰ سے بھی رجوع کرنا چاہئیے ۔ وہ ہمیں پانچ وقت بلاتا ہے ۔ ہم میں سے کتنے اس وقت اس کی بارگاہ میں حاظر ہوتے ہیں ؟ صرف کچھ کوشش درکار ہے ۔ اللہ تعالیٰ کی زات کو پہچاننیں کی کوشش کریں ۔ وہ ہماری ٹوٹی پھوٹی عبادتیں قبول فرما لے ۔

یہ دنیا آخر کار ایک عارضی ٹھکانہ ہے ۔ ہمیشہ کی زندگی موت کے بعد ہی شروع ہو گی ۔ آخرت کی بھی فکر کریں اور بے شک ساتھ ساتھ دنیا میں بھی جستجو کریں ۔ حق کے کیلئے ضرور کھڑے ہوں اور ظالم کے خلاف آواز اٹھائیں ۔ لیکن ہر چیز توازن میں ہی رہے تو اچھا ہے ۔ ضرورت سے زیادہ دلیری لے ڈوبتی ہے -

اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو ۔ آمین ثمہ آمین

- S Roman Ahsan.

 


No comments:

Post a Comment