Wishing Christmas (Urdu)
کرسمس کی مبارکباد دینا
مسلمانوں کو غیر مسلموں کے مذہبی تہوار کے حوالے سے محتاط ہونا چاہیئے - ہم اپنے ملک میں غیر مسلموں کو ان کے مذہبی تہوار منانے کی اجازت تو دے سکتے ہیں لیکن ان میں شریک نہیں ہونا چاہیئے خاص طور پر وہ تہوار جن میں شرک ہو- کرسمس بھی ایک ایسا تہوار ہے جو عیسائی حضرت عیسٰی علیہ السلام کی پیدائش کے طور پر مناتے ہیں اور انھیں نعوذ بااللہ خدا کا بیٹا مانتے ہیں- اس لیے مسلمانوں کو نہ تو کرسمس کے تہوار میں شریک ہونا چاہیئے اور نہ ہی اس کی مبارکباد دینی چاہیئے کیونکہ مبارکباد دینے کا مطلب ہے کہ آپ بھی نعوذبااللہ اس شرک میں شریک ہیں- شرک سب سے بڑا گناہ ہے جو اللہ کبھی معاف نہیں کرے گا- اگر کسی سے ایسی کوئی غلطی ہو گئی ہو تو وہ توبہ استغفار کرلے۔
No comments:
Post a Comment