Tuesday, 20 December 2016

مسلمان اور دوزخ



مسلمان اور دوزخ

خود کشی کرنے والا مسلمان ہمیشہ دوزخ میں رہے گا اور قاتل کی بھی اتنی آسان چھوٹ نہیں ہے- اسی طرح نماز کا ترک کرنے والے کی بھی سخت سزا ہے اگرچہ صرف اللہ بااختیار ہے، چاہے تو وہ کچھ لوگوں کے معاملے میں معاف کردے یا نہیں - اور بہت سے گنہگار مسلمان پہلے دوزخ میں جایئں گے اور پھر سزا پوری کرنے کے بعد جنت میں جائیں گے- سزا کا پتہ نہیں کتنی لمبی ہو، صدیوں اور ہزاروں سالوں کا اندازہ نہیں - قیامت کا دن صرف پچاس ہزار سال کا ہو گا اور نیک لوگ آرام سے ہوں گے لیکن بدی کے راستے پر چلنے والے بہت سختی میں ہوں گے- باالآخر سب مسلمان دوزخ سے نکال لیئے جایئں گے سوائے ان کے جنھوں نے شرک کیا ہو اور اللہ بہتر جانتا ہے- اللہ ہمیں صراطِ مستقیم پر چلائے اور دین کی صحیح سمجھ عطا فرمائے - آمین

 سید رومان احسان -

No comments:

Post a Comment