بِسمِ اللہِ الرَحمٰنِ الرَحِیم
(صبح شام کے کچھ مسنون ازکار (فجر اور مغرب کی نماز کے بعد
١- اَللٰھُمَ اَجِرنی مِنَ النَار (یا اللہ مجھے آگ سے پناہ دے) - آگ سے مراد جہنم - روزانہ سات دفعہ - اگر کوئی مغرب کی نماز کے بعد یہ پڑھے اور فجر سے پہلے فوت ہو جائے تو وہ دوزخ سے بچ کر جنت میں جائے گا اور اسی طرح اگر کوئی فجر کے بعد پڑھے اور مغرب سے پہلے فوت ہو جائے تو وہ دوزخ سے بچ جائے گا - لیکن پانچ وقت نماز پڑھیں - اگر فجر کے وقت نہ پڑھ سکے تو صبح جب یاد آئے پڑھ لیں
٢- حَسبِیَ اللہُ لا اِلٰہَ اِلا ھُوَ عَلیہِ تَوَکَلتُ وَھُوَ رَبُ العَرشِ الّظِیم (سورہ التوبہ کی آخری آیت کا حصہ) - روزانہ سات دفعہ - جو یہ پڑھتا ہے تو اللہ تعالٰی اس کی تمام فکر و مشکلات کیلئے کافی ہو جاتا ہے
No comments:
Post a Comment