مسجد الاقصی کو صحیح پہچاننا
90 فیصد مسلمانوں نے یروشلم کا سفر نہیں کیا اور میڈیا کے ذریعے مسلمانوں کو دھوکے میں رکھا گیا تاکہ کل کو یہودی مسجد اقصی (نعوذبااللہ) شہید بھی کریں (استغفراللہ) تو بھی مسلمانوں کو قطبہ الضحرہ دیکھا کر ٹھنڈا کیا جاسکے گا کہ مسجد اقصی محفوظ ہے..
اس نادر تصویر میں مسجد الاقصی اور اس کا سرمئی گنبد نمایاں ہے اور اس کے عقب میں قطبہ الضحرہ یعنی سنہری گنبد نظر آ رہا ہے. جسے عموماً مسجد الاقصی سمجھا جاتا ہے.
اس تصویر سے مقصد یہ غلط فہمی دور کرنا ہے جو اخبارات و جرائد اور ذرائع ابلاغ کی روش کے باعث عام ہے کہ خبر مسجد الاقصی کی ہوتی ہے اور تصویر قبتہ الضحرہ یعنی سنہری گنبد کی لگا دی جاتی ہے اور یہ میڈیا وار فئیر ہے جہاں میڈیا کے ذریعے دماغوں کو ماؤف کردیا جاتا ہے....
ہر مسلمان کے لئے مسجد الاقصی کو صحیح پہچاننا ضروری ہے.
کیونکہ یہی قبلہ اول اور مسلمانوں کو تیسرا مقدس مقام ہے.
No comments:
Post a Comment