پاکستان کا مستقبل، غزوہِ ہند اور جنگ کے موجودہ امکانات - 2018
پہلے مسلمان مومن بنتا ہے اور پھر مجاہد - اور مومن بننے کیلئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شریعت کو سمجھتے ہوئے طریقت کو اپنانے کی کوشش کرنی پڑتی ہے -
ہم سو فیصد یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ اللہ پاک فوج سے کام لے گا (غزوہِ ہند اور انڈیا، اسرائیل کی شکست کیلئے) لیکن ہم سو فیصد یقین سے کہہ سکتے ہیں احادیث کے مطابق کہ اللہ امام مہدی اور مجاہدین سے کام لے گا اور بالآخر حضرت عیسٰی علیہ السلام کا نزول بھی ہوگا دجال کو قتل کرنے اور دُنیا پر حکومت کرنے کیلئے -
(پاک فوج میں بھی سچے مجاہدین ہیں لیکن ساری فوج کے بارے میں کچھ نہیں سکتے، اگرچہ ہمیں پاک فوج کے خلاف بے جا بھی نہیں بولنا چاہیئے اور نہ اس پوسٹ میں ایسی کوئی بات ہے) -
اللہ والوں نے کہا ہے کہ ان شاءاللہ عنقریب پاکستان کی باگ دوڑ ایک مجدد حکمران سنبھال لے گا جو وطنِ عزیز میں شریعت کا نفاز کرے گا - اور اس کی قیادت میں پاکستان غزوہِ ہند لڑے گا -
غزوہِ ہند کا وقت بہت قریب ہو سکتا ہے اگرچہ وقت کا تعین صرف اللہ تعالٰی کی زات کرتی ہے - ہمیں ہر خطرے سے نپٹنے کیلئے تیار رہنا چاہیئے - کہیں یہ نہ ہو خدانخواستہ کہ ہماری آنکھیں اس وقت کھلیں جب بہت دیر ہو چکی ہو -
بحیثیت مسلمان، یہ وقت غافل رہنے کا نہیں بلکہ بیدار ہونے کا ہے اور دین کی رُوح پہچاننے کا ہے -
نیچے امیر اکرم اعوان صاحب مرحوم کا لیکچر بھی دیکھ لیں جس کا مضمون ٢٠٠٨ میں روزنامہ جرات میں شائع ہوا تھا - اللہ تعالٰی ہمارا حامی و ناصر ہو - آمین
No comments:
Post a Comment