Monday, 14 April 2014

Islam Aur Musalman - Urdu Post







اسلام ،عمل اور امن کا نام ہے -
اسلام اور مسلمان کا رشتہ بڑ ا نازک ہے - بلا شبہ مسلمان وہ ہے جو اسلام کو قبول کرے، اپنی زندگی الله کی بندگی میں دے دے- وہ اپنی زندگی ان مقا صد کے لیے صرف کر دے - جو الله اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے انسانی زندگی کے مقا صد مقرر کیے ہیں - یہی وجہ ہے کہ مسلمان ، اسلام کے تابع ہے اسلام مسلمانوں کے تابع نہیں -


مسلمانوں کو اسلام کا نمونہ ہونا چاہیے اور معیا ری اور مطلوبہ مسلمان وہی ہے جس کی زندگی اسلام کی عکاس اور آئینہ دار ہو- اسلام تو ایک معیار اور کسوٹی ہے- یہ الله کی ہدایت کا نام ہے - یہ وہ دین ہے جو تمام انسانوں کی ہدایت کے لیے اللہ تعالی نے اپنے انبیاء علیھم السلام کے ذریعے ، اور اپنی مکمل شکل میں اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے بھیجا ، جو اپنی اصل شکل میں قرآن و سنت میں محفوظ ہے- مسلمان وہ ہیں جن کو یہ امانت سونپی گئی ہے- انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ خود بھی اس دین پر چلیں اور انفرادی اور اجتماعی زندگی کے ہر شعبے میں اس کے اصولوں پرعمل کریں ، اسے پوری انسانیت تک پہنچا ئیں اور شہادت حق کا فریضہ انجام دیں- اسلام کوئی نسلی مذھب نہیں ہے اور نہ ہی اس پر مسلمانون کی اجارہ داری ہے -


اللہ رب المشرقیں و رب المغربین ہے، وہ رب العالمین بھی ہے اور ہمارے قائد و رہنما رسول صلی اللہ علیہ وسلم تمام انسانوں کے لیے ( للناس اجمعین ) مبعوت کے گئے اور تمام عالموں کے لیے رحمت ہیں-

No comments:

Post a Comment