Wednesday, 10 May 2017

Why PTI and Khan disappoint me?




WHY PTI AND KHAN DISAPPOINT ME?
Below is one of the reasons I am disappointed by PTI and Imran khan. It is from 2016 and not from DISTANT HISTORY. Means Imran's basic concepts on Islam are not correct. A Muslim leader in Pakistan needs to have at least clear basic concepts on Islam otherwise we don't follow him no matter if he is hailed by the world at large.

If our association with Almighty Allah is weak, then issues of Panama Leaks and corruption are secondary. We have to pay attention to our inner corruption and fast deteriorating moral values of the nation also.

Do you want me to translate it into English or you can read this much Urdu?
سردار سورن سنگھ کی موت اور معتدل رویہ:

پی ٹی آئی کے سردار سورن سنگھ کی افسوسناک موت واقعی ان کے خاندان اور ان کے چاہنے والوں کے لئے کسی دھچکے سے کم نہیں تھی،

لیکن اس معاملہ میں ہمارے کچھ بھائی، خصوصا پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے کارکنان اپنے لیڈر عمران خان صاحب کی دیکھا دیکھی اسلام کے کچھ حدود کراس کر بیٹھے ۔۔۔

مجھے حیرت تب ہوئی جب عمران خان صاحب نے سردار سورن سنگھ کے لئے "شہید" کا لفظ استعمال کیا،

اسی کے ساتھ ساتھ دعاؤوں کا ایک نہ رکنے والا سلسلہ پی ٹی آئی کے دوستوں کے وال پہ دیکھنے کو ملا،
پہلی بات تو یہ کہ سردار سورن سنگھ جتنا بھی اپنی شخصیت کے لحاظ سے زبردست انسان تھا، مگر ان کی موت حالت کفر میں ہوئی اس لئے ان کے لئے "شہید" کا لفظ استعمال کرنا اور ان کے لئے دعا کرنا عمران خان صاحب کا ایک غلط عمل تھا جس پہ ان کو تنبیہ کرنی چاہئے تھی کارکنان کی جانب سے، لیکن کارکنان بجائے تنبیہ کے خود اس کام میں لگ گئے۔۔۔

دوسری بات کہ سردار سورن سنگھ کی مغفرت یا ان کی آخرت میں درجات کے لئے دعائے کرنے والے افراد کو چاہئے کہ وہ اگر اسلام کی طرف اپنی نسبت کرتے ہیں تو قرآن مجید کی اس آیت کو ذرا ملاحظہ فرمالیں، جس میں اللہ نے اپنے حبیب ﷺ کو کفار کے لئے بعد از موت دعا کرنے سے منع کیا ہے

مَاكَانَ لِلنَّبِيِّ وَالَّذِينَ آمَنُوا أَنْ يَسْتَغْفِرُوا لِلْمُشْرِكِينَ وَلَوْكَانُوا أُولِي قُرْبَى مِنْ بَعْدِ مَاتَبَيَّنَ لَهُمْ أَنَّهُمْ أَصْحَابُ الْجَحِيمِ۔
(التوبۃ:۱۱۳)

ترجمہ: نبی اور ایمان والوں کے لئے روا نہیں کہ یہ ظاہر ہوجانے کے بعد بھی کہ مشرکین دوزخی ہیں ان کے لئے دعا کریں؛ گووہ ان کے قرابت دار ہوں۔

میری اس پوسٹ کو کسی قسم کی سیاسی فرقہ بازی کی نظر کرنے سے گریز کیا جائے،

اور جو بھائی لوگ اس بات کو بھی "مذہبی منافرت" میں شمار کرتے ہیں وہ اپنے ایمان پہ غور و خوض کریں کہ وہ کس جانب جارہے ہیں

معاذ رزاق

No comments:

Post a Comment