Monday, 18 September 2017

'Ghusl' - ناپاکی کے بعد غسل کا طریقہ


ناپاکی کے بعد غسل کا طریقہ

کچھ باتیں ایسی ہوتی ہیں جو ہم شرم کی وجہ سے نہیں پوچھتے- لیکن دین میں ضروری احکام سیکھنا بھی ضروری ہیں- ایسا ہی ایک مسلہء ناپاکی (احطلام وغیرہ) کے بعد دین میں غسل کا طریقہ ہے- ناپاکی کے بعد غسل کرنا ضروری ہے- اس کے یہ اقدام ہیں:

١- پہلے ناپاکی کو جسم کے ان حصوں سے اچھی طرح پانی (اور صابن) سے صاف کرلیں-

٢- پھر وضو کی جگہ پر اچھی طرح وضو کرلیں، جیسے ہم کرتے ہیں-

٣- پھر غسل کرنے کی جگہ پر پہلے تین بار دائیں کندھے پر پانی بہائیں، اس کے بعد تین بار بائیں کندھے پر پانی بہائیں اور پھر سر پر پانی بہا لیں- اس کے بعد مکمل غسل کر لیں کہ جسم کا ایک بال بھی اور کوئی حصہ بھی سوکھا نہ رہے۔

اس عمل کے کرنے کے بعد اُسی وضو سے نماز پڑھ سکتے ہیں-

No comments:

Post a Comment