Thursday, 18 June 2015

WA-NAHI ANIL MUNKIR

WA-NAHI ANIL MUNKIR

جب تک آپ اپنے آپ کو صرف "امر بالمعروف" یعنی نیکی کی دعوت تک منحصر رکھینگے، تب تک آپ لوگوں کے پسندیدہ شخصیت رہینگے اور لوگ آپ کے گن گائے گے، 

لیکن جیسے ہی آپ قرآن مجید کے اگلے حکم "ونہی عن المنکر" یعنی برائی کے کاموں سے روکنا، ان پہ تنبیہ کرنا شروع کرینگے، 
تو بس۔۔۔


لوگ آستینیں چڑھا کہ آپ پہ گولہ باری شروع کردینگے، 


پھر آپ سے بڑا منافق کوئی نہیں ہوگا، آپ سے بڑا "خڑوس" بندا کوئی نہیں ہوگا۔۔۔۔


لیکن وہ کیا کہتے ہے، اللہ کی رضا جس میں ہو اس کام کے کرنے میں اگر ساری دنیا آپ کے خلاف کھڑی ہوجائے، تو ساری دنیا کی مخالفت اس جوتے کی نوک پہ جو میں واش روم جانے کے لئے استعمال کرتا ہوں۔۔۔


نہی عن المنکر کرنے والے دوستوں کو جو تکالیف ملتی ہے، وہ اس حدیث کو اپنے سامنے رکھے،


"یہ بات اچھی طرح جان لو کہ اگر ساری قوم مل کر بھی تمہیں کسی چیز کا فائدہ کرنا چاہے تو تمہارا اتنا ہی فائدہ کرسکتی ہے جتنا کہ اﷲ نے تمہارے لیے مقرّر کر رکھا ہے۔ اگر ساری قوم مل کر بھی تمہیں نقصان پہنچانا چاہے تو اتنا ہی پہنچا سکتی ہے جتنا کہ اﷲ نے تمہاری قسمت میں لکھ رکھا ہے"

No comments:

Post a Comment