ایک مومنہ کا جنت میں اجر
جنت کا حصول اتنا آسان نہیں ہے۔ لیکن جو مومنہ جنت میں داخل ہو گی اسے جنت کی حوروں سے کئی گنا زیادہ خوبصورتی عطا کی جائے گی ۔ کہیں ستر گنا کا زکر ہے اور کہیں کچھ اور ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ حور کو تو اللہ نے خاص طور پر جنت کے لئے بنایا ہے اور وہ جنت کی مخلوق ہے - لیکن ایک مومنہ اس دنیا میں ثواب کمانے کیلئے اللہ کی رضا سامنے رہتے ہوئے ہر طرح کی مشکل اور ہر طرح کے حالات کا صبر و شکر سے سامنا کرتی ہے۔ اس لئے آخرت میں اس کو بے پناہ اجر کا وعدہ ہے - اس دنیا میں ایک عورت یہ خواہش کرتی ہے کہ کاش وہ کہانیوں کی ملکہ یا شہزادی ہوتی یا فلموں مٰیں نظر آنی والی ہیروین کی طرح ہوتی - اسے اندازہ نہیں کہ اگر وہ اللہ کی مان کر چلے اور اسلام کے چھوٹے بڑے احکام کے مطابق زندگی گزارے تو موت کے بعد کی زندگی، جو اس دنیا کی زندگی کے مقابلے میں ہمیشہ ہمیشہ کی ہے اور نہ ختم ہونے والی ہے، اس میں وہ اس دنیا کی کسی بھی فرضی یا حقیقی شہزادی سے بہت بڑھ کر حسن اور مقام پائے گی ۔
- سید رُومان اِحسان
No comments:
Post a Comment