Saturday, 11 November 2017

(Beard & Muslim) - داڑھی اور مسلمان


داڑھی اور مسلمان

یہ بھی ایک المیہ ہے کہ بہت سے مسلمان لمبی داڑھی تو رکھ لیتے ہیں لیکن ان کے دل کینہ، حسد یا تکبر سے پاک نہیں ہوتے- داڑھی بےشک ایمان کا ایک جُز ہے لیکن اسلام میں داڑھی ہے، داڑھی میں اسلام نہیں- کچھ دینی جماعت والے شروع سے ہی لوگوں کو لمبی داڑھی رکھوا دیتے ہیں جو کچھ زیادہ صحیح نہیں ہے- اایسے بہت سے لوگوں کے ابھی اخلاق ٹھیک نہیں ہوتے لیکن داڑھی پوری ہوتی ہے جس سے وہ معاشرے کو ایک دینی مسلمان کا غلط تاثر دیتے ہیں- شروع میں داڑھی چھوٹی رکھنی چاہیئے اور قدم بہ قدم آگے بڑھنا چاہیے- اسلام میں ہر چیز میں توازن ضروری ہے

افسوس یہ ہے کہ ہر سفید داڑھی والا “بزرگ“ نہیں ہوتا- بحرحال بہت سے عمر رسیدہ باریش حضرات واقعی “بزرگ“ بھی ہوتے ہیں اس لئے ہمیں ایک ہی نظریے سے سب کو جانچنا نہیں چاہیئے- دوسری طرف بہت سے کلین شیو حضرات بھی اچھے انسان اور اچھے مسلمان ہوتے ہیں

داڑھی رکھنا بحرحال نہ صرف سنتِ مبارکہ ہے بلکہ واجب ہے کیونکہ یہ وہ سنت ہے جس کا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلِہ وسلم نے حکم دیا کہ رکھو اور مونچھٰں کٹواو- داڑھی کے ساتھ اچھے اخلاق، دوسرے دینی معاملات اور حقوق العباد کے بارے میں بھی بندہ کوشش کرے تو پھریہ بہترین ہے

آخر میں یہ کہ کس کا دل کتنا صاف ہے، اللہ سب سے بہتر جانتا ہے اور اسی نے ہمارا قیامت کے دن حساب لینا ہے- وہ دن جس کی لمبائی سورہ المعارج کی آیت نمبر چار کے مطابق پچاس ہزار سال ہے

- از سید رومان احسان

No comments:

Post a Comment