Wednesday, 31 January 2018

IMPORTANT - افغانستان اور پاکستان میں کون دہشتگردی کررہا ہے؟


افغانستان اور پاکستان میں کون دہشتگردی کررہا ہے؟

پاکستان اور افغانستان میں نائن الیون کے بعد امریکہ سب سے بڑا دہشتگرد ہے- امریکہ نے پہلے اپنے میڈیا کے ذریعے افغان طالبان کے خلاف پروپیگینڈہ کیا اور پھر افغانستان پر حملہ کر دیا- افغان طالبان تو امریکہ کے خلاف جہاد کرتے رہے ہیں اور بےگناہ لوگوں کو قتل نہیں کرتے- 

لیکن اب داعش (آئی ایس آئی ایس) بھی افغانستان میں آگیا ہے جو امریکہ اور اسرائیل کا بنایا ہوا خارجی دہشتگرد گروہ ہے اور خلافت کا نام لے کے کر بہت سے نوجوان مسلمانوں کو اکٹھا کررہا ہے- اصل میں اس طرح امریکہ اور اسرائیل مسلمانوں کے “خلافت“ کے نظریے کو دنیا بھر میں بدنام کرنا چاہتے ہیں- افغانستان میں اب کچھ عرصے سے افغان طالبان اور داعش کے درمیان لڑائیاں بھی ہوتی رہی ہیں اور یہ داعش ہی ہے جو افغانستان میں دہشتگردی کر رہا ہے، الزام پاستان اور افغان طالبان پر آجاتا ہے-

اسی طرح پاکستان میں “تحریکِ طالبان پاکستان“ (ٹی ٹی پی) اصل میں امریکہ اور بھارت کا بنایا ہوا دہشتگرد خارجی گروہ ہے- تحریک طالبان بھٰی اصل میں “طالبان“ کا نام لے کر افغان طالبان کو بدنام کررہے ہیں- افغان طالبان نے بہت دفعہ تحریک طالبان پاکستان سے بالکل لاتعلقی کا اعلان کیا ہے-

اس سب کھیل میں ہمارے کچھ خدافراموش صحافی جو اسلام سے بالکل بیزار ہیں اور جو امریکہ کے چندہ پر پل رہے ہیں، وہ پاکستانی قوم کو بالکل غلط معلومات فراہم کرتے رہے ہیں- خدانخواستہ جنگ کی صورت میں انھوں نے امریکہ جاکر بیٹھ جانا ہے اور انھیں پاکستان و مسلم دُنیا کی کوئی فکر نہیں-

No comments:

Post a Comment