“ اَللہُ الصَمَد “
کسی مشکل کی دوری یا جائز حاجت کیلئے وظیفہ - قاری الیاس کا بتایا ہوا
( آخر میں نوٹ بھی پڑھیں)
اللہ الصمد 125 بار پڑھیں سجدے میں سر رکھ کر ۔ روزانہ تہجد کی نماز کے بعد ۔ رات کے تیسرے پہر ۔ پھر سجدے سے سر اٹھا کر اپنی مشکل کی دوری یا جائز حاجت کیلئے دعا کریں ۔
تہجد کی نماز سے پہلے سونا ضروری نہیں ہے ۔ تہجد کی نماز میں 8 یا 12 رکعتیں پڑھنی چاہیئے، دو دو نفل کر کے ۔ لیکن وقت کم ہو تو 2 ، 4 یا 6 رکعتیں بھی پڑھ سکتے ہیں ۔
نوٹ : کیا وظیفے کرنے چاہیئں ؟ جواب یہ ہے کہ پہلے مسنون راستہ اختیار کرنا چاہیئے جو قرآن و سنت میں بتایا ہوا ہو - مثلاََ حاجت کیلئے سورہِ یٰسین کا صبح پڑھنا اور اس کے علاوہ رات کو دو نفل پڑھ کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بتائی ہوئی دعائے حاجت پڑھ کر پھر دعا کرنا - اور مشکل کی دوری کیلئے آیتِ کریمہ یعنی “ لا اِلٰہَ اِلا اَنتَ سُبحانَکَ اِنی کُنتُ مِنَ الظٰلمِین “ کا ورد کرنا جو کہ حضرت یونس علیہ السلام نے مچھلی کے پیٹ میں پڑھی تھی - باقی یہ کہ وظیفے زیادہ نہیں کرنے چاہیئں اور صرف اس وقت جب کسی دین کے جاننے والے سے مشورہ کر لیا ہو اور پھر دل بھی مائل ہو
- 12th November, 2020
No comments:
Post a Comment