السلام علیکم - نیچے ایک مسنون دعا کے مختلف “ امیج “ شیئر کیے جا رہے ہیں - یعنی ایک ہی دعا کے - ہم سب کو کئی دفعہ بہت ساری دعائیں ایک آرٹیکل میں اکھٹی آجاتی ہیں اور نتیجہ صفر نکلتا ہے کیونکہ ہم ان میں سے کوئی بھی دعا یاد نہیں کر پاتے - نیچے والی دعا کسی بھی نقصان سے بچنے کیلئے ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سکھائی ہوئی ہے، اس ہدایت کے ساتھ کہ صبح تین دفعہ پڑھیں اور شام کو بھی تین دفعہ - صبح فجر کی نماز کے بعد اور شام مغرب کی نماز کے بعد - اگر اس وقت پڑھنا بھول جائیں تو بےشک جب یاد آئے، اس وقت پڑھ لیں
اگر کوئی شخص حفاظت کیلئے کچھ اور پڑھتا ہے تو بے شک پڑھتا رہے - لیکن ساتھ میں یہ دعا بھی ضرور یاد کرکے باقائدگی سے پڑھے کیونکہ یہ مسنون دعا ہے - تکلیف اور نقصان اگر خدانخواستہ پھر بھی آئے تو ہمیں غور کرنا چاہیئے کہ ہم کہیں کسی دن یہ دعا پڑھنا تو بھول نہیں گئے ؟ اور ہمیں بحرحال کوشش کرتے رہنا ہے، چاہے نتائج کیسے بھی نکلیں - ساتھ میں زمینی یا دنیاوی کوشش اور احتیاط اپنی جگہ ہے -
یہ دعا میں نے ٢٠٠٧ ( دو ہزار سات ) میں یاد کی تھی
- 26th April, 2021
No comments:
Post a Comment