Wednesday 22 February 2023

Quaid-e-Azam (ra) & Pakistan's Destination - Feb22,'23

قائد اعظم  (رح) اور پاکستان کی منزل

یہ وطن قائداعظم محمد علی جناح (رح) نے بنایا تھا ۔ وہ ایسے مختلف ولی اللہ تھے جن سے اللہ تعالٰی نے ایک عظیم کام لیا ۔ ہمیں پاکستان اور اسلام دونوں کے ساتھ مخلص ہونا ہے - کون سمجھتا ہے کہ جنگ اچھی ہوتی ہے لیکن ہمیں غزوہ ہند کی تیاری اپنے ایمان کا حصہ سمجھ کر کرنی ہے - غزوہ ہند پاکستان و بھارت کا آخری معرکہ ہے لیکن یہ اصل میں آخری زمانہ کے بڑے معرکے کی ایک قسط ہے - غزوہ ہند کی تیاری ایمان کی تیاری ہے اور اس میں شرکت کی نیت کرنا ایک مبارک فعل ہے -  نماز پانچ وقت نہ چھوڑیں (اگرچہ جب کسی کی خدمت زیادہ درکار ہو تو پہلے وہاں دھیان دیں ) ، تسبیح ، اپنے قریبی لوگوں کے ساتھ دوسرے غریبوں کا بھی خیال رکھیں لیکن ہر چیز توازن میں ۔ سود چھوڑ دیں فوراً ۔ ہم جتنے متقی و پرہیزگار بن سکتے ہیں وہ کافی ہے - درود شریف نہ چھوڑیں -

 ملک کی موجودہ معاشی حالت کی وجہ سے ہم اپنی منزل نظر انداز نہیں کر سکتے کیونکہ اگر جنگ ہم پر مسلط ہوئی تو ہمیں لڑنا ہو گی - بھارت نے پاکستان کے دریاوں کا پانی روکنے کا نوٹس دے دیا ہے اور اب اس میں صرف دو مہینے رہ گئے ہیں - اب پاکستان کیا کرے گا ؟ اب بھی ہم یہ کہیں گے کہ ہمیں امن معاہدے کرنا ہوں گے ؟ پاکستان کے دریاوں کا پانی کشمیر سے پھوٹتا ہے ، اسلئے قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ کہا تھا - پاک فوج کو بے جا بدنام نہ کریں اور محتاط رہیں - اس جنگ میں پاک فوج کا مرکزی کردار ہے - اللہ اکبر

- سید رومان احسان - ٢٢ فروری ، ٢٠٢٣

No comments:

Post a Comment