Saturday 21 October 2023

Gaza & Rest of Muslim World - Oct22,'23

 


GAZA AND REST OF THE MUSLIM WO\RLD

لبنان شام اردن مصر اور دیگر عرب ممالک یہ نہیں سمجھتے کہ اگر فلسطینی ختم ہو گئے تو اس کے بعد یہ تمام ملک بھی ختم کر دیے جائیں گے۔۔۔۔

فلسطینی مسلمانوں کی مزاحمت نے ہی باقی عرب دنیا کو بچایا ہوا ہے اسرائیل کے پھیلنے سے۔۔ ورنہ گریٹر اسرائیل کے نقشے میں دجلہ سے لے کر دریائے نیل تک سارا علاقہ اتا ہے اور شام سے لے کر مدینہ تک۔۔۔

یہ جنگ نہ فلسطینیوں نے شروع کی ہے نہ حماس نے نہ ایران نے نہ حزب اللہ نے۔۔۔ یہ جنگ اس دن شروع ہوئی تھی جب تاج برطانیہ نے یہودیوں کو فلسطین کا علاقہ دینے کے لیے پہلی جنگ عظیم برپا کی اور خلافت عثمانیہ کو تباہ کیا۔۔

فلسطینی مزاحمت کریں یا نہ کریں اسرائیل کے یہودیوں نے عربوں کو ختم کرنا ہی ہے۔۔ فلسطینیوں اور عربوں کے پاس اب صرف دو ہی راستے ہیں۔۔۔

ذلت اور رسوائی سے مارے جائیں یا شیروں اور دلیروں کی طرح لڑتے ہوئے اپنی زمین، اپنی عزتوں اور اپنی تہزیب کی حفاظت کریں۔۔

یہودی امن سے نہیں رہ سکتے۔۔ نہ وہ کسی عرب مسلمان کو امن سے رہنے دیں گے۔۔۔ لہذا یہ بحث بالکل فضول ہے کہ حماس یا فلسطینی کیوں اسرائیل پر حملے کرتے ہیں۔۔

اب جو جنگ شروع ہوئی ہے یہ پچھلی تمام جنگوں سے مختلف ہے۔۔۔ اس مرتبہ فلسطینی مجاہدین بھی سر پر کفن باندھ کر اخری جنگ کے لیے نکل ائے ہیں۔۔۔ پہلی دفعہ یہودی ریاست کو اتنا شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے جو 1967 اور 1973 کی جنگوں میں بھی اس کو نہیں اٹھانا پڑا تھا۔۔

ابھی یہ جنگ پھیلے گی۔۔ اس میں فلسطینی مسلمانوں کا کتنا نقصان ہوتا ہے اس کا دارومدار اس پاس کے مسلمان ملکوں کے کردار پر ہے۔۔

اس بات پر ہے کہ طاقتور مسلمان ملک اس جنگ میں فلسطینیوں کی مدد کے لیے اتے ہیں یا ان کو یہودیوں کے ہاتھ ذبح ہونے کے لیے چھوڑ دیتے ہیں۔۔۔

جب چنگیز خان اور ہلاکو خان کی فوجیں ایشیا وسطی اور خوارزم شاہ کی حکومت کو تباہ و برباد کر رہی تھیں تو اس وقت بغداد کی خلافت نیوٹرل تھی۔۔ وہ ہلاکو خان اور چنگیز خان سے امن چاہتے تھے۔۔

تھوڑے عرصے کے بعد ہلاکو خان نے بغداد کی اینٹ سے اینٹ بجا دی 15 لاکھ مسلمان ذبح کیے اور خلیفہ کو قالین میں لپیٹ کر گھوڑوں کے نیچے دے دیا۔۔

آج وہ تمام حکمران اور مسلمان ممالک جن پر غزہ کی حالت دیکھ کر سکتہ طاری ہے اور وہ یہودیوں کو ناراض نہیں کرنا چاہتے اپنا انجام اچھی طرح جان لیں۔۔

بس تھوڑے دنوں کی بات ہے یہ تمام ممالک بھی آج کا غزہ بن جائیں گے۔۔۔

یہ مکافات عمل تو ہوگا۔۔

No comments:

Post a Comment