INTERNET USE
انٹرنیٹ نے زندگی ضرور آسان بنا دی ہے، وقت کی بچت کروا دی ہے۔ تنہائی اور بوریت بھی ایک حد تک دور کر دی ہے۔ مگر اس سے کچھ جذباتی نقصانات بھی ہو رہے ہیں۔ ایک محبت بھری اشتراکیت جو انسان کی اپنے بزرگوں سے فیملی سے دوستوں سے ہونی چاہیئے، وہ کم ہو رہی ہے۔ ہم اپنے آپ میں ہی گم ہوتے جا رہے ہیں۔ خوشی تو تبھی ملے گی جب ہم خود اسے بانٹیں گے۔ سو اس نئی ایجاد کو اپنا ساتھی ضرور بنائیے مگر اپنے وقت کی بربادی اور رشتوں کے نقصانات سے بچئیے۔ اسے ذریعہ بنا کر اپنی زندگی کی رفتار تیزتر ضرور کریں مگر سہل پسندی اور خسارے کی نظر ہرگز نہیں۔
No comments:
Post a Comment