Tuesday 19 September 2017

Emotional boys and loss of love - جذباتی لڑکے اور قدرت کا امتحان (Urdu)



جذباتی لڑکے اور قدرت کا امتحان

اگر ہم فیس بُک سے باہر اصل زندگی کی بات کریں تو کچھ لڑکے ایسے بھی ہوتے ہیں جو لڑکیوں کی بہت عزت کرتے ہیں اور کوئی غلط قدم نہیں اُٹھاتے - لیکن ایسے لڑکے بہت ہی کم ہوتے ہیں - دراصل ان میں قدرتی حیاء ہوتی ہے لیکن نتیجہ یہ ہوتا کہ اکثر لڑکیاں ان سے کھیل جاتی ہیں اور وہ اندر سے ٹوٹ پھوٹ جاتے ہیں - ان کے جزبات صرف کسی لڑکی سے شادی کرکے اپنا بنانے کے ہوتے ہیں لیکن انھیں ان کے اچھے جزبات کے عوض صرف بے پناہ تکلیف ملتی ہے- 

اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہر لڑکی جو اچھی لگے اپنا بنانے کیلئے نہیں ہوتی - لڑکی سے فلرٹ نہیں کرنا چاہیئے لیکن اس کے بارے میں زیادہ سنجیدہ ہو کر سوچنا بھی نہیں چاہیئے- حقیقت تو یہ ہے کہ کئی لڑکیاں بھی صرف وقتی طور پر دل لگی کرکے خوش رہتی ہیں، لیکن بیچارہ لڑکا ان کی محبت میں دن رات اندھا ہو جاتا ہے-

ایسے جزباتی لڑکوں کو محطاط رہنا چاہیئے اور دین کا سہارہ لینا چاہیئے- اپنی پڑھائی اور کام پر زیادہ توجہ دینی چاہیئے اور لڑکیوں سے دُور رہنے کی کوشش کرنی چاہیئے - لیکن اللہ نے کسی کا امتحان لینا ہے تو پھر وہ کچھ نہیں کرسکتے- ایک خوبصورت کزن ہے جو بار بار آپ کے گھر آتی ہے یا یونیورسٹی میں آپ کی خوبصورت کلاس فیلو ہے یا آفس میں کوئی خوبصورت لڑکی ساتھ کام کرتی ہے- اگر آپ جزباتی ہیں اور آپ کے احساسات بھی مخلص ہیں تو شائد آپ کا بچنا مشکل ہے - کوشش کریں کہ آپ اپنے جذبات کو کنٹرول کریں اور اگر زیادہ مشکل میں پڑھنے کا خطرہ ہو تو بزرگوں سے، اساتذہ سے، اپنے مخلص دوستوں سے، والدین سے، بڑے بہن بھائی سے اور کسی ساکیالوجسٹ (ماہر نفسیات) وغیرہ سے مدد لے سکتے ہیں۔

بعض اوقات اس طرح کی تکالیف آپ کا رُخ اللہ کی طرف بھی موڑ سکتی ہے جیسا کہ کہتے ہیں کہ عشقِ مجازی کبھی کبھار عشقِ حقیقی کی طرف لے جاتا ہے- لیکن ہمیں پھر بھی کوشش کرنی ہے کہ بچے رہیں اور خومخواہ اپنے آپ کو مشکل میں نہ ڈالیں کیونکہ اس کی وجہ سے بہت دُنیاوی نقصان ہو سکتا ہے- جیسے پڑھائی میں پیچھے رہ جانا یا آفس میں نوکری کا مشکل میں پڑھ جانا وغیرہ

اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو - آمین

- سید رُومان اِحسان

No comments:

Post a Comment