Saturday, 23 May 2020

کرونا اورمسجد


300 year old Masjid in village Nawakot jageer city deepalpour Pakistan

کرونا اورمسجد

سات قسم کے لوگ ہیں جن کے بارے میں حدیث شریف میں یہ بیان ہے کہ وہ قیامت کے دن اللہ تعالٰی کے عرش کے سائے تلے ہوں گے ۔ ان میں ایک وہ شخص بھی ہے جس کا دل مسجد میں اٹکا ہوا ہے - یعنی اسے مسجد سے لگاو ہے ۔ 

کرونا کے ڈرامے کی آڑ میں اگر کوئی اس نمازی پر چیخے چلائے کہ تم مسجد میں نماز پڑھنے کیوں گئے تھے جبکہ وہ نمازی انتہائی محتاط ہو کر دو ھفتے میں ایک نماز مسجد میں پڑھنے جائے اور وہ بھی اس صورت میں کہ حکومت اور علماء کا اس بات پر اتفاق ہو کہ مسجد میں نمازیں احتیاطی تدابیر کے ساتھ جاری رکھی جائیں - یعنی اس سب کے باوجود اگر کوئی مسجد جانے والے نمازی پر چیخے چلائے تو ہمیں کسی مفتی سے بھی کوئی فتوٰی لینے کی ضرورت نہیں کہ چیخنے والے شخص نے کبیرہ گناہ کیا - 

ہمارے معاشرے میں اسی طرح بہت سے لوگوں کو خدا کا خوف نہیں اور وہ اپنی جھوٹی انا کی وجہ سے اللہ کے بندوں کو ہر وقت نیچا دکھانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں -

تحریر : سید رومان احسان

No comments:

Post a Comment