Monday 4 May 2020

سورہ یٰسین - فضائل و خواص - Surah e Yaseen



سورہ یٰسین - فضائل و خواص

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ سورہ یٰسین قرآن کا دل ہے، جو کوئی ایک بار اسے پڑھے، دس بار قرآن مجید پڑھنے کا اسے ثواب ملے گا- جو شخص خالص اللہ تعالٰی کی رضاجوئی کے لئے پڑھے گا اللہ تعالٰی اس کے گناہ معاف فرمائے گا - نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، سورہ یٰسین کو قریب المرگ کے سامنے پڑھا کرو

صبح کے وقت اس کی تلاوت کرنے والے کی تمام حاجات پوری ہوں گی، حالت نزع میں پڑھنے سے موت اور سکرات کی سختی آسان ہوگی اور مہمات کے لئے اس سورت شریف کا پڑھنا ازحد مفید اور سود مند ہے  

جو شخص کسی حاجت کے لئے ایک بار پڑھے وہ حاجت روا ہو - اگر کسی چینی کے برتن پر لکھ کر اور عرق گلاب سے دھو کر بانجھ عورت کو پلاتے رہیں تو وہ بار آور ہو اور اولاد نرینہ جنے - اگر محتاج پڑھے توغنی ہوجائے، اگر کسی مسحور پر پڑھا جائے تو جادو کا اثر دور ہو - آسیب والے شخص پر پڑھ کر دم کیا جائے تو آسیب چلاجائے - اگر کوئی شخص بہ نیت خلوص پڑھے تو قطعی جنتی ہو گا اور دین و دنیا کی تمام مشکلیں اس پر آسان ہو جاتی ہیں - ہر مہم اور ہر مطلب کے لئے اس کا پڑھنا مفید ہے، اگر کسی شخص کی جان اٹک جائے تو سورہ یٰسین کو تین بار پڑھ کر دم کریں، تو فوراََ روح نکل جائے، اگر بیمار پر پڑھ کر دم کریں تو صحت یاب ہو 

No comments:

Post a Comment