Thursday, 27 May 2021

Time Arrives Finally - 27th May, 2021

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ


آخری زمانہ کی تفصیلات - وقت آن پہنچا 


- 27th May, 2021


آخری زمانہ کے حوالے سے احادیث میں کافی کچھ ہے - دراصل مختلف علماء نے مختلف باتیں نکالی ہیں - کچھ کہتے ہیں کہ بڑی عالمی جنگ جسے احادیث میں الملحمتہ الکبرٰی کہتے ہیں، اس کے بعد امام مہدی کا ظہور ہو گا - کچھ نے کہا ہے کہ نہیں ، بڑی جنگ سے پہلے ان کا ظہور ہے - شیخ عمران حسین جنھوں نے کراچی سے دینی تعلیم حاصل کی اور باہر ہوتے ہیں ( انگلش میں ہی لیکچر دیتے ہیں اور آخر الزماں پر کتابیں بھی لکھی ہیں ) ان کے مطابق پہلے دجال خروج کرے گا ( دجال کے ظاہر ہونے کو خروج کرنا کہتے ہیں ) اور پھر اس کے بعد امام مہدی کا ظہور ہو گا -


بحرحال احادیث کے مطابق اور دوسرے زیادہ تر علماء کے مطابق پہلے امام مہدی کا ظہور ہوگا اور وہ سات سے نو سال کے عرصے تک دجالی قوتوں کے خلاف خونی جنگیں لڑیں گے - پھر ان کے دور کے آخر میں دجال خروج کرے گا - دجال دنیا میں چالیس دن کیلئے رہے گا جو ایمان والوں کیلئے سخت آزمائش کا وقت ہو گا - دجال کا پہلا دن ایک سال کے برابر ہو گا، دوسرا دن ایک مہینے کے برابر ہو گا ، تیسرا دن ایک ھفتے کے برابر ہو گا اور باقی سینتیس دن عام دنوں کے برابر ہوں گے - آخر میں حضرت عیسٰی علیہ السلام کا شام میں ایک مینار پر نزول ہو گا - اس وقت امام مہدی اور ان کے ساتھی ایک قلعے میں محصور ہوں گے اور دجال اپنے ساتھیوں کے ساتھ ان پر چڑھائی کیلئے تیار ہو گا - طویل سخت رات کے بعد فجر کے وقت عیسٰی علیہ السلام کا نزول ہو گا اور پھر وہ امام مہدی کی مدد کرتے ہوئے دجال اور اس کے ساتھ باقی سب یہودیوں کو نیست و نابود کردیں گے-


دجال کے قتل کے کچھ عرصے بعد امام مہدی طبعی طور پر وفات پاجائیں گے - پھر حضرت عیسٰی علیہ السلام قران و سنت کے مطابق چالیس سال پوری دنیا پر حکومت کریں گے جو دنیا کا سنہری دور ہو گا - وہ شادی بھی کریں گے اور ان کے بچے بھی ہوں گے - چالیس سال بعد وہ وفات پاجائیں گے اور ان کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پہلو میں دفن کیا جائے گا - ان کی وفات کے بعد دنیا پر شیطان کا پھر سے راج ہو جائے گا اور پھر قیامت دنیا کے بدترین لوگوں پر آئے گی -


دجال کے فتنے کے بارے میں ہر نبی نے اپنی قوم کو ڈرایا ہے - دجال ظاہری طور پر تو آخر میں نمودار ہو گا لیکن وہ بہت پہلے سے ہے - 


کیا امام مہدی کا ظہور قریب ہے ؟ کیا وقت آن پہنچا ؟ کیا ہم انھیں پہچان سکیں گے ؟ احادیث میں بھی انسانوں نے اپنی طرف سے بنا کر کچھ شامل کی ہوئی ہیں - بحرحال امام مہدی کے ظہور ، دجال کےخروج اور حضرت  عیسٰی علیہ السلام کے نزول پر احادیث مستند ہیں -  تفصیلات میں کچھ فرق ہق سکتا ہے کہ یہ سب کیسے ہو گا ؟


کرونا ایک دجالی ہتھیار ہے اور ایک ڈرامہ ہے تاکہ مسلمان بالکل ناکارہ ہوجائیں - (اگرچہ ماسک پہننا ضروری ہے) - اصل ہدف مسلمان ہیں اور ان کی عبادت گاہوں کو بند کرنا - خانہ کعبہ کو بند کرنا اور مسجدوں کو بند کرنا جو ہماری قبولیت کے مراکز ہیں - وہاں دعائیں زیادہ قبول ہوتی ہیں اگرچہ کوئی بےقراری میں گھر پر بھی اللہ کو پُکارے تو وہ اس کی سنتا ہے اور اس کو نوازتا ہے - پارک بھی بند ہوگئے تاکہ مسلمان ورزش نہ کر سکیں - کرونا کی آڑ میں دجالی قوتیں اپنے ہدف کی طرف مزید مستحکم ہورہی ہیں - اسرائیل نے مسجد اقصٰی میں مسلمانوں پر بھی حملہ کردیا - پھر جنگ چھیڑ دی - حماس کو یہ سارا بین الاقوامی میڈیا دششت گرد ( “ میلیٹنٹ “ ) لکھتا ہے - سی این این اور بی بی سی پر دیکھ لیں - دہشت گرد تو اسرائیل ہے - 


پاکستان بشارتوں کی سرزمین ہے - پاکستان اور مدینہ میں مماثلت ہے ، اسلئے پاکستان کو مدینہ ثانی بھی کہتے ہیں - مدینہ وہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مکہ سے وہاں ہجرت کی تھی - اب ہندوستان کی ظالم بت پرست مشرک قوتیں اور اسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پر ظلم ڈھاتے ہوئے یہودی ، ان دونوں کے خاتمے کیلئے پاکستان اور پاک مسلح فوجوں کا مرکزی کردار ہے - 



دجال کو حضرت عیسٰی علیہ السلام ہی جہنم واصل کریں گے کیوں اس کی شیطانی قوت بہت بڑھی ہو گی- حضرت عیسٰی علیہ السلام ایک نبی کی حیثیت سے زمین پر نہیں اتریں گے بلکہ وہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امتی کی حیثیت سے تشریف لائیں گے -


 کیا یہ سب وقت آن پہنچا ؟ جی، یہ سب وقت آن پہنچا !!!!  اَللہُ اکبر 


- سید رومان اِحسان

No comments:

Post a Comment