Saturday, 22 May 2021

Water for free birds - پرندوں کیلئے پانی



 گھر میں آزاد پرندوں کیلئے پانی 


گرمیوں سردیوں دونوں میں آزاد پرندوں کیلئے گھر میں پانی کا بندوبست کرنا بھی بڑی نیکی ہے - ہم کیوں اس نیکی سے محروم رہیں ؟


کرو مہربانی تم اہل زمیں پر

خدا مہربان ہوگا عرشَ بریں پر


آزاد پرندوں سے مراد وہ پرندے ہیں جو کسی پنجرے میں قید نہیں ہیں اور فضا میں گھومتے پھرتے خوراک کی تلاش میں ہوتے ہیں - ایسے پرندے ہم نے اپنی تفریح کیلئے نہیں رکھے ہوتے اور اسلئے ان کیلئے کچھ پانی دانے کا بندوبست کرنا ثواب کا مستحق ہے - اللہ تعالٰی کے ہاں نیکی کا اخلاص بہت مقبول ہوتا ہے - 


پانی رکھنے کیئے دہی کا کونڈا موزوں ہے کیونکہ اس میں زیادہ پرندے ایک وقت میں پانی پی سکتے ہیں - ہر ایک دو دن بعد اس کی صفائی بھی کر لی جائے تو بہت اچھا - صفائی کیلئے برتن دھونے کا عام “ اسپنج “ اس کیلئے خاص رکھ سکتے ہیں اور صفائی میں صرف ایک دو منٹ لگتے ہیں - دہی کا کونڈا بھی کسی مٹی کے برتنوں کی دکان سے مل سکتا ہے -


اللہ تعالٰی ہماری نیکیاں قبول فرمائے اور ہماری کوتاہیوں کو  درگزر کرے - آمین


- May 22, 2021

No comments:

Post a Comment