Monday 21 March 2022

URDU - Who better in current Pak-Political system?

 


موجودہ سیاسی نظام میں کون بہتر ؟

پاکستان کے اس موجودہ سیاسی نظام میں کون بہتر ہے ؟ خامیاں سب میں ہیں - چلیں نواز شریف کی بات کرتے ہیں - وزیر خارجہ کوئی نہیں رکھا اور خود کو بولنا نہیں آتا - ڈرون حملے ہوتے رہے، کچھ نہ کر سکا - نیٹو سپلائی کراچی سے پشاور جاتی رہی - اس نے بحال رکھی - یہ تو کے پی کے میں پی ٹی آئی کی حکومت تھی جس نے دسمبر ٢٠١٣ میں نیٹو سپلائی روکی لیکن نواز حکومت نے کچھ مہینے بعد ھائی کورٹ کے زریعے پھر نیٹو سپلائی جاری کروا دی - اور زرداری جیسے غنڈے کے ساتھ اس کی پارٹی کا اتحاد رہتا ہے - مودی جس نے گجرات میں دو ہزار مسلمانوں کا قتل کروایا، اس کی ماں کو ساڑھی گفٹ کی -

یہ موجودہ سیاست کا نظام باطل ہے لیکن اس میں عمران کچھ بہتر ہے - اس نے نڈر ہو کر کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین امریکہ کے اڈوں کیلئے بالکل استعمال نہیں ہو گی - جو پاکستان سے پیار کرتا ہے وہ اس قدم کو یقیناََ سراہے گا اور یہ کوئی چھوٹی بات نہیں -


Syed Roman Ahsan - 21st March, 2022

No comments:

Post a Comment