Thursday 29 September 2022

امام مہدی اور اللہ کے راز - Sep30,'22



امام مہدی اور اللہ کے راز

اللہ کے راز صرف وہی جانتا ہے ۔ امام مہدی کے بارے میں احادیث میں کافی بتایا گیا ہے جو ملا جلا ہے ۔ احادیث سو فیصد مستند نہیں ہیں (اگرچہ کم ازکم موضوع کے اعتبار سے فتنہ دجال ، امام مہدی کے ظہور اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے نزول کو جھٹلایا نہیں جاسکتا جس کے بارے میں پھر کبھی بات کریں گے) ۔ صرف قرآن ہم تک بالکل درست حالت میں پہنچا ہے ۔ اس طرح تو کافر بھی احادیث پڑھ کر امام مہدی کی راہ میں مشکلات کھڑی کر سکتے ہیں ۔ اللہ نے اپنے بندے کے بارے میں حقیقی علم چھپا کر رکھا ہو گا (اللہ اعلم) ۔ کیونکہ یہ آخری معرکہ ہے اور حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر قیامت تک دجال سے بڑا فتنہ نہیں ہے ۔ اللہ ہمیں نیک ہدایت دے کہ ہم امام مہدی کے ظہور پر ان کو پہچان سکیں اور ان کا ساتھ دے سکیں ۔ آمین ثمہ آمین


- September 30, 2022

No comments:

Post a Comment