Saturday 16 March 2024

مسجد سے لگاو - 24'Mosq,ue Attachment - Mar



 مسجد سے لگاو

اگر آپ کو جمعے کے علاوہ بھی مسجد جانا اچھا لگتا ہے تو پھر جان لیں کہ آپ مومن ہیں - لیکن ساتھ میں دوسرے دینی فرائض میں بھی توازن قائم کرنا چاہیئے اور خاص طور پر حقوق العباد کے معاملات میں احتیاط کرنی چاہیئے - حدیث شریف ہے کہ مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں - مسجد چاہے بڑی ہو یا چھوٹی، نئی ہو یا پرانی ، شاندار ہو یا بالکل سادہ سی ، اس میں جانے کا شوق جب پیدا ہو جائے تو پھر ساری عمر قائم رہتا ہے - مختلف مساجد میں جانے سے اسلام کا بھی پتہ چلتا ہے اور دوسرے نمازیوں سے بھی انسان بہت کچھ سیکھتا ہے - اسلام کے بارے میں غلط فہمیاں بھی دور ہوتی ہیں اور مسلمان ہر وقت مولوی کو برا کہنے کے بجائے اپنے اعمال کی درستگی کی طرف توجہ دیتا ہے - اچھے برے لوگ ہر جگہ ہیں - ہمارے لئے اصل میں اپنی آخرت کی فکر کرنا زیادہ اہم ہے 

مسجد میں نماز ادا کرنا روحانیت کی طرف بھی لے جاسکتا ہے ، ساتھ میں اگر مسلمان دوسروں کی خدمت کو نظر انداز نہ کرے

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ اس رمضان کے طفیل وہ ہمارے سارے گناہ معاف فرمائے ، اہل فلسطین اور اہل کشمیر کو ظلم سے جلد نجات دلائے اور ہمارے خوبصورت دین اسلام کو پوری دنیا میں غلبہ عطا فرمائے - آمین ثمہ آمین 


- سید رومان اِحسان

  17 March, 2024 

No comments:

Post a Comment