Friday 19 January 2018

Pakistan Media Aur Hamaari Khamoshi


السلام علیکم

فیس بُک اور واٹس اپ کی دنیا نے ہمیں معلومات کے ایک سمندر سے متعارف کرا دیا ہے- ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ پلیٹ فارمز ٹیکنالوجی کی مثبت چیزوں میں سے ہیں- لیکن انھی کی وجہ سے لوگ ایک دوسرے سے دُور بھی ہو رہے ہیں

پہلے لوگ اصل زندگی میں ہی صرف ملتے تھے یا ٹیلیفون پر گپ شپ لگاتے تھے- اب ہم ایک دوسرے پر اپنے خیالات مسلط کرتے ہیں- ہر بات یا ہر پیغام ہر ایک کیلئے نہیں ہوتا- لیکن اسلام کی بات اگر توازن سے بیان کی جائے تو وہ ہر مسلمان کیلئے ہے- اسلام کی کوئی بات بھیجنے کا مقصد یہ نہیں ہے کہ بھیجنے والے کو آپ پر کوئی فضیلت ہے- بلکہ نیت یہ ہوتی ہے کہ ایک اچھی بات پھیلے جو دنیا و آخرت میں ہمارے لئے کامیابی کا باعث بنے- خاص طور پر ضرورت اس امر کی ہے کہ آجکل کے نوجوانوں کو ایسے پیغاموں سے رُوشناس کرایا جاے، اگرچہ بڑوں کیلئے بھی یاددہانی ہو جاتی ہے

اگر آپ کو کوئی وڈیو یا کوئی آرٹیکل آئے اور آپ کو محسوس ہو کہ یہ بات تو مجھے پہلے سے معلوم ہے تو وہ صرف آپ کیلئے نہیں بلکہ اور بہت سے لوگوں کے ساتھ بھی شیئر ہو رہی ہے- اسے پڑھ کر ڈیلیٹ کر دیں یا اگر آپ سمجھیں کہ یہ مفید بات ہے تو اسے چیٹ باکس میں رکھ لیں اور آگے بھی بھیجیں

آج سے بہت پہلے علم کم تھا اور نیک عمل بھی اگرچہ کم تھا لیکن بدعملی زیادہ نہیں تھی- اب آزاد میڈیا اور انٹرنیٹ کا وقت ہے- علم کا اثر اس لئے نہیں ہو رہا کیونکہ ہماری زندگی میں فضولیات بہت بڑھ گئی ہیں- کیبل ٹی وی کے ساٹھ ستر چینلز پر کیا دکھایا جا رہا ہےدن رات؟ بہت سے لوگوں نے ٹی وی دیکھنا ہی چھوڑ دیا لیکن پھر بھی اس دنیا میں رہتے ہیں، اسلئے خبر رکھتے ہیں- انڈیا کے چینلز پھر سے شروع ہو گئے ہیں پاکستان کے کیبل ٹی وی پر- پاکستانی چینلز بھی اپنے پروگراموں میں ان کی نقل کرتے ہیں

اس موقع پر ہمارا امتحان ہے- کیا ہم خاموشی سے یہ سب کچھ برداشت کررہے ہیں یا اپنی حیثیت کے مطابق ان کے خلاف کسی بھی محاظ پر شکایت درج کرارہے ہیں؟ کسی کے پاس زیادہ اختیار یا پوزیشن ہو تو وہ عدالت میں پیمرا اور مییڈیا کی پالیسیوں کے خلاف کیس بھی کر سکتا ہے- کیس جیتنا نہ جیتنا بہت سی باتوں پر منحصر ہے- لیکن اس نیک عمل کا صلہ روزِ آخرت میں صرف اللہ کے ہاں ہے

اس لئے اگر آپ کے پاس وسائل اور قوت ہے، اور آپ دین پر بھی عمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو آگے بڑھیں اور یہ کام بھی ضرور کریں- ایسا نہ ہو کہ اللہ تعالٰی قیامت کے دن یہ پوچھے کہ سب کچھ ہوتے ہوئے بھی کیوں خاموشی اختیار کی؟ معاشرے کی اصلاح کرنا ہماری بھی زمہ داری ہے

یہ پیغام آگے ضرور بھیجیں - شکریہ

No comments:

Post a Comment