Wednesday 27 February 2019

(Urdu) - پاکستانی عوام کے ایمان کی حالت - Nation Faith


پاکستانی عوام کے ایمان کی حالت

مجموعی طور پر پاکستانی عوام کے ایمان کی حالت بہت بُری ہے - خدانخواستہ جنگ ہو یا امن کے دن، جس کی موت ایمان کی حالت میں آئی، اس کی آخرت سنور گئی - مرنے کے بعد یا تو جنت ہے یا دوزخ - اگر بندہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے احکام کے مطابق زندگی گذارنے کی کوشش کرتا رہا اور اسلام کو سامنے رکھ کر زندگی کو ڈھالنے میں لگا رہا، تو پھر مرتے وقت کلمہ طیبہ نصیب ہو سکتا ہے 

بے پردگی اتنی بڑھ گئی ہےکہ پاکستانی ٹی وی کھولو توہرطرف کچھ زیادہ ہی بے پردہ عورتیں نظرآتی ہیں، یہی حال فیس بُک پر پاکستانی وڈیوز کا ہے - قوم کے ایمان اور اخلاق کی تربیت ایسے ہو تو پھر بہت افسوسناک صورتحال ہے 

اس پر بھی غور کریں کیونکہ ابھی بھی وقت ہے - ہمیں انفرادی اور اجتماعی طور پر اللہ کی طرف رجوع کرنا چاہیئے - پانچ وقت نماز تو مسلمان کا بنیادی فرض ہے - اس کے علاوہ بھی ہمیں دین کو سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیئے - زکر، قرآن شریف کی باقائدگی سے تلاوت (جتنی بھی ہوسکے اور ترجمے کے ساتھ) بھی - اور حقوق العباد میں انصاف 

اللہ تعالٰی پاکستان اور عالمِ اسلام کو جلد عروج فرمائے اور اسلام کو پوری دُنیا میں غلبہ عطا فرمائے - آمین

No comments:

Post a Comment