Tuesday, 12 March 2019

ایک اہم بات - ١٢ مارچ، ٢٠١٩



ایک اہم بات - ١٢ مارچ، ٢٠١٩

یہ درست ہے کہ بھارت، امریکہ اور اسرائیل نے ٹی ٹی پی کے زریعے جو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی اس کو ختم کرنے میں اللہ کی مدد کے ساتھ ساتھ پاک فوج کا ایک بڑا کردار ہے - اسلئے ہمیں پاک فوج کے خلاف نہیں بولنا چاہیئے لیکن ساتھ ہی یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ پاک فوج کے کچھ جنرل حضرات کے خلاف بولنے کا مطلب یہ نہیں کہ خدانخواستہ ہم پاک فوج کے خلاف ہیں

حالیہ تناظر میں یہ دیکھیں کہ ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کی اسلام دشمنی ابھی بھی ختم نہیں ہوئی اور اس نے یہ بیان دیا ہے کہ پاکستان کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے چاہیئں - جب یہ صاحب برسرِاقتدار تھے تو تب بھی ان کی پالیسیاں اسلام کے خلاف تھیں لیکن بہت سے پاکستانی (جن میں عوام کے ساتھ ساتھ لبرل صحافی بھی شامل ہیں) بے وقوف بنے رہے اور مشرف کی تعریف کرتے رہے  

لال مسجد میں جو کچھ ہوا دراصل وہ مشرف کی پالیسیوں کے خلاف ردعمل تھا - یہ لبرل انتہاپسندی ہی ہے جو مذہبی انتہاپسندی کو جنم دیتی ہے 

زیادہ لمبے تبصروں کی اب ضرورت نہیں - ان شاءاللہ پھر ملیں گے 

No comments:

Post a Comment