NOTE: I bought the Urdu book above on Fitna e Dajjal in 2005 which has narrations from both Qur'an and hadith though hadith is the source on the topic. And have been researching the topic from many other different sources since then. - June 03, 2021
فتنہ دجال سے بچاو -
فتنہ دجال بہت پہلے سے شروع ہو چکا ہے - اب اس کا ڈراپ سین قریب آرہا ہے جو سب سے خطرناک ہو گا -فتنہ دجال سے بچاو کے کچھ یہ مسنون اعمال ہیں جو نیچے دیئے گئے ہیں :
١- سورہ الکہف (قرآن کی ١٨ رویں سورت) کی ہر جمعے کو ایک دفعہ تلاوت کرنا - یعنی جمعرات کی شام مغرب کے بعد سے جمعہ کی شام مغرب سے پہلے - اللہ تعالٰی حدیث کے مطابق اس پر ایک نُور عطا فرماتے ہیں جو اگلے جمعے تک ساتھ رہتا ہے -
٢- سورہ الکہف کی پہلی دس آیات کو حفظ کرنا اور ان کو دہراتے رہنا تاکہ وہ بھول نہ جائیں -حدیث کے مطابق اگر کسی شخص کو دجال کا سامنا ہو جائے اور وہ یہ دس آیات پڑھ دجال پر پھونک دے تو وہ دجال سے محفوظ رہے گا -
٣- فتنہ دجال سے بچنے کی مسنون دعا یاد کرنا جو نماز میں ہر تشہد کی حالت میں درود ابراہیمی کے بعد پڑھیں :
- دعا نیچے دی گئی ہے :
اَللَّهُمَّ اِنِّي اَعُوْذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ جَهَنَّمَ وَمِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَمِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ وَمِنْ شَرِّ فِتْنَةِ الْمَسِيْحِ الدَّجَّالِ - (صحیح مسلم : ١٣٢٣)
اے اللہ میں جہنم اور قبر کے عذاب سے، زندگی اور موت کے فتنہ سے اور فتنہ مسیح دجال کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں -
- Syed Roman Ahsan - سید رُومان اِحسان
No comments:
Post a Comment