Thursday 22 December 2016

شام کے سائے


شام کے سائے

سچ بولو، نما ز پڑھو، حقوق العباد نبھانے کے بارے میں علم حاصل کرو اور لڑکیوں کے پیچھے “زیادہ“ نہ بھاگو - تھوڑا بہت بھاگنا آپ کا حق ہے کیونکہ ابھی نہیں بھاگو گے تو کیا بوڑھے ہو کر بھاگو گے؟ ویسے بھی ہر طرف ماحول ہی ایسا بنا ہوا ہے لیکن ہر چیز میں توازن قائم رکھنا ضروری ہے اور ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے- کبھی مسجد بھی جایا کرو جمعے کے علاوہ بھی، بلکہ کوشش کرو کہ دن میں زیادہ سے زیادہ نمازیں مسجد میں ہی پڑھو- ًمولوی صاحب اور موزن کے زیادہ قریب ہونے کی بے شک ضرورت نہیں لیکن دین کے معاملات کے بارے میں مولوی صاحب سے پوچھنا آپ کیلئے فائدہ مند ہو سکتا ہے- آہستہ آہستہ کچھ اچھی دین کی کتابیں بھی خریدو (بڑوں کے صلاح مشورہ سے) اور اچھے اسکالرز کے لیکچرز بھی سنا کرو- ہمیں اپنے دین کے بارے میں کم ازکم اتنی بنیادی معلومات حاصل کرنا ضروری ہے کہ زندگی دین کے مطابق کیسے گذاری جائے؟ باقی آپ ڈاکٹر بننا چاہیں یا انجینیئر یا آرمی آفیسر یا چارٹیڈ اکاونٹینٹ یا شوہر، وہ سب اور اس کے علاوہ بھی آپ بن سکتے ہیں، آپ کو کسی نے نہیں روکا
:)

- سید رومان احسان

No comments:

Post a Comment