Thursday 19 April 2018

سنہرا دور - THE GOLDEN AGE


سنہرا دورTHE GOLDEN AGE

دجال کے قتل کے بعد حضرت امام مہدی علیہ السلام طبعی طور پر وفات پا جائیں گے - پھر حضرت عیسٰی علیہ السلام دنیا پر قرآن و سنت کے صحیح اصولوں کے مطابق چالیس سال تک حکومت کریں گے جو ایک سنہرا دور ہو گا اور ساری دُنیا پر اسلام غالب ہو گا- اللہ کی نعمتیں اور فراوانی ہر طرف ہوں گی اور قدرت کے سرچشمے زمین پر جلوہ گر ہوں گے- حضرت عیسٰی علیہ السلام اس دور میں شادی بھی کریں گے اور ان کے بچے بھی ہوں گے- اس کے بعد وہ وفات پا جائیں گے اور ان کو ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پہلو میں دفن کیا جائے گا- حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی وفات پر اس سنہرے دور کا خاتمہ ہو جائے گا اور شیطان کا پھر راج ہو جائے گا- اور پھر قیامت دنیا کے بدترین لوگوں پر آئے گی


فتنہءِ دجال سے بچنے کیلئے سورہ الکہف کی کیا اہمیت ہے؟ جمعرات کے بعد مغرب سے لے کر جمعہ کو مغرب تک کسی بھی وقت سورہ الکہف کی تلاوت کریں اور اس سورہ کی پہلی دس آیات بھی یاد کریں - لیکن ہر ھفتے تلاوت کرنی ہو گی- اس کے علاوہ دین کے فرائض نہ چھوڑیں اور حقوق العباد بھی ادا کریں جو آپ کے ذمے ہیں - نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر قیامت تک اس سے بڑا فتنہ نہیں ہے

No comments:

Post a Comment