Sunday 13 May 2018

رمضان المبارک کے معمولات


رمضان المبارک کے معمولات
حضرت مجدد الف ثانیؒ نے اپنے شاہکار مکتوبات میں لکھا ہے: ’’جس کا رمضان منتشر اور بے ترتیب گزرے گا، اس کا پورا سال انتشار وبے ترتیبی کا شکار رہے گا اور جس کا رمضان مجتمع اور قیمتی گزرے گا اس کا پورا سال ایسا ہی ہوگا۔‘‘ احادیث مبارکہ کی روایات سے بھی پتا چلتا ہے رمضان المبارک کے معمولات پورے سال پر اثرانداز رہتے ہیں۔ جیسا رمضان ویسا سال۔ اس لیے ان گھڑیوں کی بہت قدر اور حد درجہ حفاظت کرنی چاہیے۔ رمضان المبارک کو اپنی اصلاح، فکر آخرت اور تعلق مع اللہ کے لیے خاص کردینا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس مبارک مہینے میں خوش بخت سعادت مندوں کی فہرست میں شامل کردے اور بداعمالیوں کی نحوست وشقاوت کو ہمارے نامہ اعمال سے دھودے، آمین یارب العالمین!

No comments:

Post a Comment