Wednesday 24 October 2018

FACEBOOK VIDEO - 24th October, 2018 - Imran Khan's reply to Bilawal



FACEBOOK VIDEO - 24th October, 2018 - Reply to Bilawal Zardari - (2 Minutes)

LINK: https://web.facebook.com/SiasiTv/videos/255758095129829/?hc_ref=ARSwusHbDg2t8VD0coi7TBqvw37bNPgLJlvU2lrgNt3DoFx-8ptCiaxVKjHpkIlaN3g&fref=gs&dti=512245202135806&hc_location=group

اس وڈیو کو دیکھنے سے پہلے یہ کہنا ضروری ہے کہ پاکستانی عوام کو سیاست سے پہلے پاکستان اور اسلام سے پیار ہونا چاہیئے - لیکن ہمارے کچھ علماء نے اسلام کو بدنام کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی، خاص طور پر فضل الرحمان جیسے سیاسی علماء نے - یہ ایک سیاسی عالم ہیں، دینی عالم نہیں جو عوام میں اسلام کو مقبول کرنے کیلئے کام کررہے ہوں - 

فضل الرحمان کی وجہ سے بہت سے عام مسلمان اسلام سے بیزار ہو رہے ہیں - اگر فضل الرحمان سیاست میں آنا چاہتے ہیں تو ان کی مرضی لیکن پھر خالص اسلام کی روح کے تحت تو کام کریں - یہ کیا بات ہوئی کہ وہ آصف زرداری اور اس جیسے دوسرے جیسے کرپٹ ترین سیاستدانوں کے ساتھ مل جاتے ہیں اور اس طرح اپنی مہم جوئی کرتے ہیں؟ ثابت ہوا کہ فضل الرحمان کو اسلام سے زیادہ سیاست پیاری ہے ورنہ وہ اس قدر دو نمبر اشخاص کے ساتھ کبھی الحاق نہ کریں - اسلام بالکل بھی اس کی اجازت نہیں دیتا -   

عمران خان کوئی فرشتہ نہیں ہیں لیکن کم ازکم انھوں نے دوسرے سیاستدانوں کی طرح ملک کو کبھی نہیں لُوٹا - اسلئے ہمیں کم ازکم اچھے کاموں میں پاکستان کی حکومت کا ساتھ ضرور دینا ہوگا کیونکہ یہ کسی سیاسی پارٹی کا نہیں بلکہ پاکستان کی بقاء کا سوال ہے - دوسری صورت میں ہمیں کرپٹ ترین سیاستدانوں کا سامنا ہے اور ہمیں اپنے وطن کو ان کے ناپاک عزائم سے بچانا ہو گا - ان میں سے کئی سیاستادان پاکستان سے زیادہ انڈیا اور افغانستان سے مخلص ہیں، اور وہاں سے انھیں پاکستان کے خلاف چندہ ملتا ہے -

ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ عمران خان بحیثیت وزیرِ اعظم پاکستان قوم سے وقتاَ فوقتاَ ٹی وی پر خطاب کرتے رہتے ہیں - ملک کے سربراہ کو قوم سے رابطے میں رہنا چاہیئے اور یہ ایک خوش آئین بات ہے - 

اب یہ وڈیو لنک پر کلک کریں - عمران خان کا پریس کانفرنس میں بلاول زراداری کو کرارا جواب انہیں کی نقل کرکے کیا کہا؟ 

ساتھ ہی ایک ضروری بات یہ بھی ہے کہ جہاں اسلام کا تعلق ہے، ہمیں اپنی آخرت کیلئے قدرے اچھے علماء  سے دین سیکھنا چاہیئے (کتابیں، لیکچر، وڈیو، دینی محفلیں وغیرہ کے زریعے اور ساتھ ساتھ روزی یا روزگار کیلئے مسلسل کوشاں رہنا چاہیئے کیونکہ دین اور دنیا الگ نہیں ہیں)

- by Syed Roman Ahsan

No comments:

Post a Comment