Friday 25 March 2016

یقیں محکم، عمل پیہم - YAQEEM MOHKAM, AMAL PEHAM


یقیں محکم، عمل پیہم

کبھی کبھی تھوڑا بہت ھنسی مذاق بھی ضروری ہے تمیز کے دائرے میں۔ خود ہمارے نبی صلی اللہُ علیہِ وسلم بھی ہر وقت جلال میں قطعی نہیں رہتے تھے، البتہ اُن کا مذاق کبھی بھی جھوٹ پر مبنی نہیں ہوتا تھا اور نہ ہی کبھی مقصد دوسرے کی تذلیل ہوتا تھا۔  مثلا ایک دفعہ اُنھوں نے ایک صحابی کو محبت میں اس طرح مخاطب کیا “اے دو کانوں والے“۔

لیکن ہاں - اگر آپ فیس بُک پر ہر دفعہ “صرف اِنجوائے“ کرنے آتے ہیں تو میرا اور آپ کا راستہ مختلف ہے۔ اس وقت نہ صرف پاکستان بلکہ پُوری مسلم دُنیا شدید خطرات میں گھری ہوئی ہے۔ اگر پاکستان کی حالت اس وقت کچھ سنبھلی ہوئی ہے تو پھر بھی ہمیں بحیثیت ایک پاکستانی اور ایک مسلمان چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں باطل اور اِسلام مخالف نظریات سے بچنے کی ضرورت ہے، لیکن ساتھ ہی جدید تقاضوں کے تحت اپنے آپ کو خدانخواستہ مزید آنے والے خطرات سے نپٹنے کی تیاری بھی بحرحال کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ اَللہ تعالٰی ہمارا حامی و ناصر ہو، اور ہمیں اَپنے رب سے بدایت موصول ہو - آمین ثم آمین

از - سید رومان اِحسان

No comments:

Post a Comment