Tuesday, 17 January 2017

روحانیت میں کامیابی


روحانیت میں کامیابی

محبت میں ناکامی بعض اوقات روحانیت میں کامیابی کی طرف لے جاتی ہے- جب دل پر چوٹ لگتی ہے تو بندہ بکھر جاتا ہے لیکن کچھ لوگوں کے معاملے میں اللہ کی طرف سے ہدایت آتی ہے- ان کی زندگی میں ایسے انسان آجاتے ہیں جو انھیں صراطِ مستقیم کی طرف راستہ دکھاتے ہیں اور پھر وہ شخص اس پر گامزن ہو جاتا ہے- ہم میں سے بہت سے لوگ اپنے زخم مٹانے کیلئے موسیقی کا سہارا لیتے ہیں لیکن اصل میں موسیقی زخم پر نمک چھڑکنے کا کام کرتی ہے اور وہ شخص اور بکھر جاتا ہے- اگر اللہ کی طرف سے ہدایت ملے اور بندہ خود بھی کوشش کرے تو اپنی بکھری ہوئی زات کو سمیٹنے کا بہترین حل نماز، زکر، قرآن کی تلاوت اور دیگر دینی معاملات ہیں- آللہ ہم سب کو ہدایت دے - آمین

No comments:

Post a Comment