Thursday 5 July 2018

لاہور میں حالیہ بارشوں کے بعد حالات - Lahore Rains


لاہور میں حالیہ بارشوں کے بعد حالات - کون زمہ دار؟

باہر کے ممالک میں زیادہ بارش سے سڑکوں اور ہر طرف پانی کھڑا ہر دفعہ نہیں ہوتا - یہ ماننا پڑے گا کہ ہم تعمیری اور بچاو کے منصوبوں میں باہر کے ممالک سے بہت پیچھے ہیں-

لاہور میں برسات کی حالیہ بارشوں کے بعد ہر طرف زیادہ پانی کھڑا ہونے کی کچھ یہ وجوہات بھی ہیں - لاہور میں جہاں پہلے پانی کا نکاس ہوتا تھا وہاں نئی رہائشی آبادیاں یا اسکیمز بن گئی ہیں - اسلئے اب زائد پانی کہاں جائے؟ اس میں کس کو الزام دیں؟ پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی کو یا حکومت کو یا پاکستان کے محکموں کو؟

دوسرا یہ کہ پاکستان کے عوام یعنی ہم لوگ بھی نہایت غیرزمہ دار ہیں - پلاسٹک کے شاپر میں کوڑا بھر کر نالوں اور گٹروں میں پھینک دیتے ہیں جس سے وہ بند ہو جاتے ہیں اور زیادہ بارش کی صورت میں ہر طرف سیلاب نظر آتا ہے- 

پنجاب کے حوالے سے ایک اہم بات یہ ہے کہ حکومت کو اورنج ٹرین جیسے غیرضروری اور اربوں کی مالیت والے پراجیکٹس کے بجائے قدرتی آفتوں سے بچاو کے منصوبوں پر کام کرنا چاہیئے تھا - لیکن جب حکومت کے نمائیندوں کے زہن میں اپنے مفاد زیادہ اہم ہوں تو وہ کیوں عوام کی پرواہ کریں گے؟

- سید رُومان اِحسان

No comments:

Post a Comment