Sunday 7 July 2019

اصل پاکستانی ہیروز - Actual Pakistani Heroes


اصل پاکستانی ہیروز

اگر آپ جنرل حمید گل رحمتہ اللہ علیہ سے محبت کرتے ہیں تو لازم ہے جنرل ضیاء الحق شہید رحمتہ اللہ علیہ سے بھی عقیدت رکھتے ہونگے ۔ آج کروڑوں پاکستانی ان ہیروز سے محبت کرتے ہیں ۔جہاں آج رنجیت سنگھ کے مجسمے لگائے جارہے ہیں تو وہیں ان لوگوں کو امریکا نواز حکمرانوں کی طرف سے کیوں فراموش کیا گیا جنہوں نے وقت کی سپر طاقت کا شیرازہ بکھیر کر رکھ دیا ۔ آج سندھ میں جی ایم سید کے پیروکار راجہ داہر کو ہیرو تسلیم کررہے ہیں؟ اگر ہم نے اپنے قومی ہیروز جنرل ضیاء الحق شہید اور جنرل حمید گل جیسے عظیم لوگوں کو قومی سطح پر فراموش کردیا تو پھر رنجیت سنگھ اور راجہ داہر جیسے ہی آپکی آنے والی نسل کے ہیروز ہونگے اگرچہ مجسمہ لگانا حرام کام ہے اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں چاہے وہ مسلمان کا ہو یا غیرمسلم کا - آئیں اپنی آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنائیں مطالبہ کریں حکمرانوں سے مہم شروع کریں کہ انکے نام سے بڑی شاہراؤں کو منسوب کیا جائے، انکے نام سے بڑے ائیرپورٹس کو منسوب کیا جائے بیشک یہ اس لائق بھی ہیں وزیرمواصلات مراد سعید سے گزارش ہے انکے نام سے پوسٹ آفس کی ٹکٹس جاری کی جائیں ۔۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان سے گزارش ہے کہ وہ اس کروڑوں پاکستانیوں کے مطالبے پر غور کریں

No comments:

Post a Comment