VIDEO - برسات میں “ شہریوں “ کی مدد
- July 2019
شوباز شریف صاحب کا تو ہم برسات میں بہت مذاق اڑاتے تھے، اب یہ چھوٹا سا کلپ بھی دیکھ لیتے ہیں - ہمارے نئے وزیر اعلٰی کس طرح کیمرے کے سامنے کچھ شہریوں کی مدد کررہے ہیں - کیا یہ ضروری تھا کہ یہ سب کچھ فلمایا جاتا ؟ انسانیت کیلئے اچھے کام تو اصل میں دکھاوے کیلئے نہیں کئے جاتے، خاص طور پر جب آپ ایسی پوزیشن پر ہوں - اصل ضرورت یہ ہے کہ حکومت ٹھوس اقدام اٹھائے جس سے بارش کے پانی کی جلد نکاسی ہو اور ایسے ہی دوسرے کام - بارش کے پانی میں پھنسے ہوئے شہریوں کو نکالنا وزیرِ اعلٰی کا کام نہیں بلکہ اس کیلئے اس ڈیوٹی پر ملازم ہونے چاہیئں - ورنہ یہ بھی ویسا ہی ڈرامہ ہے جیسا کہ ہم شوباز شریف کو لمبے بوٹ پہنے ہوئے بارش کے پانی میں کھڑے دیکھتے تھے - وہ تو بلکہ زیادہ مناسب لگتا تھا، یہ تو پورا پورا ڈرامہ لگتا ہے
No comments:
Post a Comment