Thursday 11 July 2019

شاہی قلعہ کے سامنے مجسمہ - Statue


شاہی قلعہ کے سامنے مجسمہ

ہم کسی میں برائی کو دیکھیں تو اسے چھپانا چاہیئے - لیکن یہ اصول ان لوگوں کے حوالے سے نہیں ہے جو اہم عہدوں پر ہوں - یعنی اہم عہدوں پر بیٹھ کر برے کام کررہے ہوں جیسے موجودہ پاکستان حکومت نے شاہی قلعہ کے سامنے رنجیت سنگھ کا مجسمہ نصب کردیا ہے - مجسمہ چاہے کسی مسلمان کا ہو یا غیر مسلم کا، اسلام ہمیں یہ قطعی اجازت نہیں دیتا کہ انھیں لگایا جائے -

پاکستان حکومت میں جو کوئی بھی ہے وہ اس معاملے میں قصور وار ہے - یہ سیاست کی بات نہیں ہے - نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تو بُت توڑنے آئے تھے لیکن پاکستان کی موجودہ حکومت بت نصب کررہی ہے - اِنا لِللہِ واِنا اِلیہِ راجِعون -

رنجیت سنگھ کے مجسمے کے ساتھ “ شیرِ پنجاب “ کی تختی یعنی مسلمان گیدڑ تھے - رنجیت سنگھ وہ ہے جس نے بادشاہی مسجد کو گھوڑوں کا اصطبل بنادیا تھا - حکومت فوراََ مجسمے کو ہٹائے اور پاش پاش کرے -

No comments:

Post a Comment