Monday, 19 August 2019

Data Darbar - داتا دربار - ١٨ اگست ، ٢٠١٩



داتا دربار - اتوار مورخہ ١٨ اگست ، ٢٠١٩

کل بروز اتوار مورخہ ١٨ اگست ، ٢٠١٩ کو داتا دربار جانا ہوا - یہ وہاں کی ایک تصویر ہے جو لی - یہ مزار کا وہ حصہ ہے جو بالکل شروع میں ہے اور وہاں سے چل کر آگے آنا پڑتا ہے - داتا دربار حاجتوں کیلئے نہیں جاتے بلکہ ایک ولی اللہ کے ساتھ عقیدت کا سفر ہے - البتہ یہ بات اہم ہے کہ ہم صرف مزاروں کے چکر نہ لگاتے رہیں بلکہ روزمرہ کی زندگی میں مسجد کے ساتھ بھی رشتہ استوار کریں - مزار جانا کبھی کبھی ٹھیک ہے اور ہم صرف اللہ سے اپنے لئے مانگیں -

داتا دربار جا کر فاتحہ پڑھ سکتے ہیں اور سورہ یٰسین پڑھ کر ایثالِ ثواب کرسکتے ہیں اور پھر اللہ سے اپنے لئے دعا بھی کرسکتے ہیں - دنیا میں جہاں جہاں مسلمانوں پر ظلم ہورہا ہے، ان کیلئے بھی دعا کرسکتے ہیں -  امتِ مسلمہ اس وقت مغلوب ہے، یہ زہن میں رکھیں 

 سید رُومان اِحسان

No comments:

Post a Comment